سابق ایم این اے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

سندھ ہائی کورٹ نے عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر 29 اگست تک نوٹس جاری کردیا سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی صاحبزادی اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کردیئے دانیہ ملک کے وکیل نے نوٹس وصول کرلیے ،والدہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

جسٹس صلاح الدین پنہورنے درخواست گزار سے سوال کیا کہ عامر لیاقت سےآپ کا تعلق کیا ہے ؟ عبدالاحد خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ ورثا میں نہیں، کیسے عدالت آسکتے ہیں؟ایسے تو کسی بھی شخص کا پوسٹ مارٹم کروانے چلے جائیں گے؟ وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی ججمنٹس موجود ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ وہ ججمنٹس کے حوالہ جات پیش کریں،اگر عدالت مطمئن ہوئی تو فریقین کو نوٹس جاری کریں گے، پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق اختیار مجسٹریٹ کا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عامر لیاقت کے انتقال کا کوئی مقدمہ درج ہوا؟ وکیل نے کہا کہ فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا،

عامر لیاقت کی موت کے بعد انکے چاہنے والے غم میں مبتلا ہیں، عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی یہ معمہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کیونکہ لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیا تھا، عامر لیاقت کی موت ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئی تھی، عامر لیاقت کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی تھی، عامر لیاقت کی موت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی اندراج بھی ایک تھانے میں جمع کروائی گئی ہے

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

Shares: