عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کو سیکورٹی نہ دینے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی .لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے کہا کہ 8 مارچ کو عورت مارچ ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ سکیورٹی فراہم نہیں کر رہی لہٰذا عدالت مارچ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس حوالے سے عورت مارچ منعقد کیا جاتا ہے ،لاہور سمیت کئی شہروں میں عورت آزادی مارچ کی تقریبات ہوں گی، دوسری جانب لاہور کی انتظامیہ نے عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات جاری کر دیں

لاہور میں ہونے والے عورت مارچ کے لئے اہم ہدایات عورت آزادی مارچ کے ٹویٹر سے جاری کی گئی ہیں، ان ہدایات مین شرکا سے کہا گیا ہے کہ احتجاج، احتیاط کے ساتھ، ماسک پہن کر احتجاج میں شریک ہوں، پانی کی بوتل ساتھ لائیں کسی سے لے کر نہ پیئں،سینا ٹائزر بھی ساتھ لائیں اور اسے ہاتھوں پر لگاتے رہیں،پوسٹر بھی اپنا لے کر آئیں،مارچ کے دیگر شرکاء سے مناسب فاصلہ رکھیں،مشکوک حرکات پر نظر رکھیں اور کسی بھی سرگرمی کی صورت میں مارچ میں شریک رضاکاروں سے رابطہ کریں جنہوں نے مخصوص رنگ کی جیکٹ پہنی ہو گی،لوگوں کی اجازت سے مارچ کے دوران تصاویر بنا کر ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کریں،مارچ میں شامل سب لوگوں کا احترام کریں

مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے افراد سے دور رہنے کی کوشش کریں خاص کر ان میڈیا کے افراد سے جن کے پاس عورت مارچ کے جاری کردہ پاسز نہ ہوں،اگر آپ ٹی وی پر نہ آنا چاہیں تو کوئی آپ کو مجبور نہیں کر سکتا،انہیں صاف الفاظ میں بتا دیں کہ انہیں تصویر بنوانے میں دلچسپی نہیں،ضرورت پڑنے پر رضا کاروں اور ارد گرد کے لوگوں سے مدد مانگیں،

مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کچھ اشیا اپنے ساتھ مت لائیے گا ،کسی بھی قسم کا قیمتی سامان مارچ میں مت لائیں،غیر قانونی اشیاء ،مواد بھی ساتھ مت لائیں، اپنی زن بیزاری بھی ساتھ مت لائیں

عورت مارچ میں پوسٹرز کے لئے بھی عورت مارچ کے ٹویٹر سے ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اپنے پوسٹر پر ایسی تصویر، الفاظ، زبان استعمال کرنے سے گریز کریں جو کسی کے مذہبی،نسلی،قومی، صنفی جذبات کو مجروح کرے،ہم تشدد پر اکسانے،اور نفرت انگیز کلام پر مشتمل پیغامات کو ہر گز نظر انداز نہیں کریں گے،اپنے پوسٹر میں پلاسٹک کے استعمال سے گریز کریں،یاد رکھئے یہ ایک عوامی مارچ ہے اور لوگ موبائل فونز اور کیمروں سے ریکارڈنگ کر رہے ہوں گے یا تصاویر بنا رہے ہوں گے ،اگر آپ کا پلے کارڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن سکنے والا ہو تو اپنی شناخت چھپانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عورت مارچ ریلی نیشنل پریس کلب تا ڈی چوک اسلام آباد منگل 8 مارچ کو ہو گی، ریلی کا آغاز دن ایک بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ہو گا

دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی بھی متحرک ہو چکی ہے، جماعت اسلامی خواتین ونگ کے ذیر اہتمام خواتین صحافیوں کے لیے میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا ،میٹ اپ میں مختلف چینلز سے خواتین صحافیوں نے شرکت کی ،خواتین صحافیوں نے عورت مارچ کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جماعت اسلامی آٹھ مارچ کو بھی لاہور میں ریلی نکالے گی جس میں خواتین کثیر تعداد میں شریک ہوں گی

ایک طرف عورت مارچ تو دوسری جانب حیا ڈے ،تحریر:عفیفہ راؤ

عورت مارچ اور چند حقائق تحریر : راجہ حشام صادق

اسلام، حجاب اور عورت مارچ .تحریر:حسن ساجد

حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی حامی خواتین پر طنز

سب سے زیادہ عورتوں کا ریپ دنیا کے چودہ ممالک میں لیکن عورت مارچ پھر بھی پاکستان میں

عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ ‌دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.

عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے

ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری

‏شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

تحریک طالبان پاکستان نے”عورت مارچ” کا ذمہ دارفارن فنڈڈ میڈیا کی بجائے سرکاری اداروں کو ذمہ دارقراردیا

عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟

باغی ٹی وی”عوام کو”عورت مارچ” کےفوائد نہیں بتاتا:ہمیں یہ منظورنہیں:”عورت مارچ "کی آرگنائزرکاموقف دینے سے انکار،

میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں

عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں‌

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”

عورت مارچ کا توڑ،مذہبی جماعتوں نے 8 مارچ کو پیغام شرم و حیا ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

بلاول عورت مارچ کی قیادت کرے گا،وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے، شیخ رشید

عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری

حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

Shares: