عرب امارات کے صدر کا دورہ اسلام آباد ملتوی

shaikh zaid

عرب امارات کے صدر کا دورہ اسلام آباد ملتوی

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان آج سرکاری دورے پر اسلام آبادآنے والے تھے، مقامی وقت پر ان کا طیارہ صبح 10 بجے نور خان ایئربیس پر لینڈ کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے طیارے کو کلیئرنس نہیں مل سکی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کےصدر محمد بن زید کا دورہ ری شیڈول ہوگا، معززمہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

یو اے ای صدر نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے دورہ منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دودن کے دورے پراسلام آباد آؤں گا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ یو اے ای صدر کی سلامتی وحفاظت زیادہ عزیز ہے، اس موسم میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔


مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
وفاقی دارالحکومت میں یو اےای کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ غیر ملکی مہمان کی آمد کے موقع پر اسلام آبادمیں عام تعطیل کااعلان کیا گیا جب کہ جگہ جگہ استقبالی بینرز آویزاں کئے گئے، اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی۔

Comments are closed.