پولیس کا کردار قابل فخر،آرمی چیف کا پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے فرض کی ادائیگی میں بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں،ملک میں امن واستحکام کے لیے پولیس کا کردار قابل فخر ہے،دہائیوں سے پولیس اہلکار جانفشانی سے فرائض انجام دے رہے ہیں

ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے

قبل ازیں پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے امجد خان افریدی نے یوم شہدا پولیس پر پیغام مین کہا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔ پولیس زندگی کے ہر مشکل لمحے میں شہریوں کے شانہ بشانہ موجود رہتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے ہزاروں جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے پولیس یوم شہداء کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہمہ وقت سرگرم عمل رہیں گے، سپاہی سے لے کر ایڈیشنل آئی جی پی تک 1700 شہداء نے قربانی دی، ہمیں اپنے شہیدوں اورغازیوں پر فخر ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے شہید پیکج بڑھا کر دوگنا کردیا ہے، 1700 سے زائد شہداء نے مادروطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

اس سے قبل عثمان بزدار نے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

Shares: