اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیئے،احسن بھون
اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیئے،احسن بھون
سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا کہناہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کسی نے نہیں روکا تھا کہ 14روز انتظار کرے ،
احسن بھون کا کہنا تھا کہ اسپیکرتحریک عدم اعتماد پر دوسرے یا تیسرے روز اجلاس بلا سکتے تھے اسے مذاق کیا ہو سکتا ہے کہ اجلاس بلانے کیلئے کوئی دوسری عمارت موجود نہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوے ہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، کہ آئین میں دیئے گئے مقررہ وقت پر اجلاس نہیں بلایا گیا ہو اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیئے۔حکومت کا آرٹیکل 63 اے کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہے اسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں.
قبل ازیں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے آئین سے انحراف کیا آئین کی خلاف ورزی پر درخواست سے متعلق مشاورت جاری ہے آئین میں 14روز سے آگے اجلاس لے جانے کی کوئی گنجائش نہیں
قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہیے تھا،25مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کے باعث اجلاس میں تاخیر غیر آئینی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے وضاحت ناقابل قبول ہے، ریکوزیشن سے پہلے وزرا اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے رہے ،ریکوزیشن کے بعد وزیراعظم نے کہا ان کی دعا قبول ہو گئی،وزیراعظم نے اپنے ہی ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگایا اور دھمکی دی،وزیراعظم اب ارکان کو واپس آنے کی منت سماجت کر رہے ہیں آئین میں یہ نہیں ہے ارکان پارٹی لیڈر کی مرضی کے بنا ووٹ نہیں دے سکتے،حکومت ارکان پارلیمنٹ سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خلاف آئین اقدامات پر وارننگ دی ہے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضا پورا نہ کرکے عمران صاحب اور سپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر سپیکر نے اپنے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے آئین کی واحد تشریح کے باوجود سپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت، افسوسناک اور سراسر غیر آئینی ہے سپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ وہ آئین پر پارٹی چئیرمن کے مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لئے تیار رہیں عمران صاحب کو اقتدار سے اتنی محبت ہے کہ ایک مزید دن بڑھانے کے لئے آئین کو روند دیا ہے
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے، اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس طلب کر لیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ، 2022 بروز جمعہ المبارک دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54 (3) اور شق 254 کے تحت تفویض اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہو گا قومی اسمبلی کا اجلاس صرف ایک گھنٹہ جاری رہے گا اور پیر تک ملتوی ہو جائے گا۔ 12 بجے جمعہ کا وقفہ ہو گا اور ہفتہ اتوار کو اجلاس نہیں ہوگا
سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ
کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر
حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط
وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب