گرتی ہوئی دیوارکوایک دھکّا اوردو:آصف زرداری لاہورپہنچ گئے:ن لیگی رہنماوں کی پی پی میں شرکت کا امکان

0
31

لاہور:گرتی ہوئی دیوارکوایک دھکّا اوردو:آصف زرداری لاہورپہنچ گئے:ن لیگ کے بڑے بڑے رہنماوں کی پی پی میں شرکت کا امکان ،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے جہاں اہم شخصیات کی سابق صدر سے ملاقات اور پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کیلئے آصف علی زرداری کے ماضی کی حلیف جماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں، سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدر سے ملاقات کا امکان ہے۔

ادھر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے بڑے بڑے نام آصف علی زرداری سے رابطے میں کچھ اس ملاقات میں شمولیت کااعلان کریں گے اورباقی انتخابات کے بہت قریب ن لیگ سے بغاوت کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

Leave a reply