آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت ؟ اہم خبر

0
45

آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت ؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کی دراخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی خصوصی بنچ کل بدھ کو سماعت کرے گا، بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی، درخواست ضمانت میں حکومت، نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔

آصف زرداری کی جانب سے پارک لین اور منی لانڈرنگ میں الگ الگ درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے،فریال تالپور کی جانب سے بھی اسلام آبادئیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے، فریال تالپور نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کیلئےضمانت منظور کی جائے،

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں

Leave a reply