اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان لبرٹی چوک میں ہو گا

0
53

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان لبرٹی چوک میں ہو گا

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور اس حوالے سے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔حتمی مشاورت کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔حتمی تاریخ طے کرکے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان لبرٹی چوک میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں ہوگا۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے90شاہراہ قائد اعظم پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ اسمبلیاں 20دسمبر سے پہلے تحلیل ہوں تاکہ انتخابات رمضان المبارک سے پہلے ہو سکیں۔ عمران خان ایک حقیقت ہے اور پاکستان کی سیاست ان کے گرد گھومتی ہے۔ عوامی لیڈر عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی سوچ رکھنے والے کسی خام خیالی میں نہ رہیں۔13جماعتوں کا تحاد کسی صورت عمران خان کی مقبولیت کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا۔

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

سینئر وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نظریہ کے تحت چلتی ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی نظریہ نہیں۔ ذاتی مفادات کے لئے اکٹھے ہونے والی 13جماعتوں کا نظریہ صرف لوٹ مار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جنگ کرپشن کے خاتمے اور انصاف و قانون کی بالا دستی کے لئے ہے اورعوام عمران خان کے نظریہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں کم جبکہ یہاں بڑھ رہی ہیں۔ الیکشن سے ہی ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ اور سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کے لئے سوچتی ہے جبکہ لیٹروں کا اتحاد اپنے کیسز ختم کروانے کے لئے۔

قبل ازیں عمران خان کے زرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، میاں اسلم اقبال، و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تحریک انصاف برٹی چوک میں بڑا جلسہ کرے گی، اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک پر ہوگا۔

لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

جوہرٹاؤن دھماکہ ، گرفتار ملزمہ عدالت پہنچ گئی

Leave a reply