ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا

0
69

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں دی گئیں،

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد میں دی گئیں درخواستوں کو قانونی مشاورت کے لیے بھیج دیا ،ملک سے باہر بیٹھ کر پاک فوج کےسپہ سالار پر الزمات لگائےگئے، نواز شریف بھی جلد پاکستان آئیں گے ،ایک سیاسی جماعت کا بیاینہ آپ کے سامنے ہے قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ ساری باتیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کی گئیں،

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ جس نے اداروں کے خلاف بولنا ہے وہ امرتسر چلا جائے ایاز صادق نے ابھینندن کے حوالے سے نامناسب بات کی ،گستاخانہ خاکوں پر عمران خان نے پوری دنیا کے مسلم ممالک کو خط لکھا،ہر پاکستانی پاک فوج سے محبت کرتا ہے،پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ریاست قوم کی ماں ہوتی ہے ،کومتی دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں،پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات

ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر

 

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،کوئی بھی اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط نہیں کر سکتا، دشمن طاقتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتی ہیں، فرقہ واریت کی وجہ سےشام اور مصر کا حال ہمارے سامنے ہے،سب کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے ،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل افسوس ہے، مغرب میں اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آزاری کی جاری ہے، گستاخانہ خاکوں سے پوری امت مسلمہ کےدل دکھی ہیں عمران خان اور طیب اردگان نے حرمت رسول کے تحفظ کے لئے آواز بلند کی ،حرمت رسول کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،دنیا کے تمام مذاہب کے احترام کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی،

ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

واضح رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،

اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صہیب شبیرنے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایازصادق غداری کے مرتکب ہوئے اورایسے بیانات دیئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نےابھی نندن کے معاملے پردروغ گوئی سے کام لیا ہےایسا بندہ جوملک وقوم کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے لہذا مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے

میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق

Leave a reply