آئندہ 5 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز دے دی گئی

jamshoro

آئندہ 5 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز دے دی گئی

بڑھتے ہوئے گردشی قرض اور آئی ایم ایف کے دباؤ کے پیش نظر پاورڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں 6 روپے 79 پیسے تک اضافے کی تجویز دے دی ہے۔ پاورڈویژن ذرائع کے مطابق آئندہ پانچ ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ واراضافے کے ساتھ ہی رواں ماہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں ہی ٹیرف میں اوسطاً اضافہ 3 روپے21 پیسے تک بنے گا، مارچ میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 69 پیسے تک اضافے کے ساتھ ہی جون میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 64 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
ذرائع نے کہا کہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کوکم کرنے کیلئے تجاویز تیارکی گئیں ہیں، جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے لائن لاسز اوردیگر نقصانات کو کم کرنے کیلئے حکمت عملی بھی پیش کی جبکہ مذاکرات کے حتمی راؤنڈ میں قیمتوں پر تجاویز کو فائنل شکل دی جائے گی۔

Comments are closed.