اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح طے کیا؟
اعظم خان سواتی کاسپاہی سے سینیٹر تک کا سفر، ہماری سیاست بدکردار، اور بد عنوان شخصیات سے اٹی پڑی ہے،جو کنگال سے مالا مال کا سفر دنوں میں طے کرتے ہیں،سیاسی اثرو رسوخ کے ذریعے فراڈ،زمینوں پر قبضے،اور غریبوں کے حقوق غصب کر کے دولت و ثروت پاتے ہیں،پھر اس زمین پر فرعون کو بھی مات دیتے نظر آتے ہیں،ایسا ہی ایک کردار ہماری سیاست میں اعظم سواتی کے نام سے جانا جاتا ہے،یہ اپنی ابتدا سے اب تک مجسمہ فراڈ ہی ہیں
اعظم خان سواتی فوج میں ایک سپاہی کی حیثیت سے بھرتی ہوئے تھے اورپھر بہت جلد فوج سے فرار ہوکر نوکری چھوڑ دی ، اعظم سواتی کے فوج سے نوکری چھوڑنے کا معاملہ بھی ابھی تک پراسرار ہے کہ کیوں فوج کی ملازمت چھوڑ کرگھر واپس آگئے سپاہی سے لیکرسینیٹربننے تک اعظم خان سواتی نے بڑی جلدی سے دولت بنانے میں ہاتھ دکھایا ، اعظم خان سواتی نے علاقے میں زمینوں پر قبضے کیے ، ان کےقبضوں کے بارے میںمقامی لوگ بہتر جانتے ہیں ،
اعظم خان سواتی نے اس کے بعد تیل کا دھندہ شروع کیا، اسی ہی اثنا میں ہندووں سے کاروباری مراسم بڑھائے اورپھرتجارت شروع کردی،اعظم خان سواتی پر ملکی مفادات کا سودا کرنے کے الزامات بھی لگتے رہے ، کہا جاتا ہے کہ اعظم خان سواتی 21 سال قبل امریکہ سے واپس آئے انہی دنوں کی بات ہے کہ دادڑ میں سیلاب متاثرین کی مدد کی اور ایک ملین کا جعلی چیک تھما کر راہ فرار ہوئے،جس پرپاکستان کے ممتازصحافی ارشد شریف شہید نے اعظم سواتی سے اس جعلی چیک کے بارے میں پوچھا تو وہ صاف مکرگئے،ارشد شریف کا اس وقت کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اعظم سواتی کوجعل سازی پرجیل میں ہونا چاہیے لیکن وہ تھوڑے ہی عرصے بعد مانسہرہ کیے ناظم بن گئے پھران کی کامیابیوں کا سلسلہ اور طویل ہوگیا اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بن گئے ،
اعظم سواتی پچھلے دنوں ایک جعلی ویڈیو پرمگرمچھ کے آنسو روئے مگر بعد میں پتہ چلا کہ وہ جعلی ہے ،ایسا شخص سیاست میں ایک بدنما داغ ہے جس سے ہمیں نفرت کرنی چاہیے ناں کہ اس کے ساتھ ہمدردی کی جائے
اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن
پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی
نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
واضح رہے کہ اعظم سواتی نے متنازعہ ٹویٹ کی تھی جس پر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی، اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے رہائی کی استدعا کی تھی