باغی ٹی وی کی انتظامیہ کو جرات مندانہ اور دانش مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کالم نگارمحمد ناصر اقبال خان

باغی ٹی واقعتاً دنیا میں جتنے بھی سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کئے ہوئے ہے اور میں باغی ٹی وی کی انتظامیہ کو اس جرات مندانہ آبرو مندانہ اور دانش مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں – کالم نگار اور انٹرنیشل ہیومن رائٹس مومنٹ کے صدر محمد ناصر اقبال خان-

باغی ٹی وی : محمد ناصر اقبال خان اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے ابھی خبر ملی ہے کہ دنیا صحافت کا معروف ترین ویب سائٹ باغی ٹی وی کو ٹوئٹر نے وارننگ لیٹر جاری ہے کیونکہ بھارت کی نہایت متعصب اور متشدد سرکار مودی سرکار کو ڈر پیدا ہوا ہے خوف پیدا ہوا ہے –

انہوں نے کہا کہ باغی ٹی وی نے اپنے پڑھنے اور سننے والوں تک رسا ئی یقینی بناتے ہوئے کشمیر کے اندر بھارتی بربریت اور بھارتی کسانوں کے پر امن احتجاج کے خلاف بھارتی سرکار کی بربریت کو پوری طرح دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے اور باغی ٹی عام لوگوں بھارتی جنتا اور دنیا بھر میں جتنے بھی باضمیر با شعور لوگ ہیں ان تک جو تمام حقائق ہیں من و عن پہنچا رہا ہے اور مودی سرکار کے مفادات پر کاری ضرب لگ رہی ہے –

محمد ناصر اقبال خان نے کہا کہ باغی ٹی واقعتاً دنیا بھر کے سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کئے ہوئے ہے اور میں باغی ٹی وی کی انتظامیہ کو اس جرات مندانہ آبرو مندانہ اور دانش مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پوری طرح ان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور ٹوئٹر کی جانب سے جاری وارننگ لیٹر کی مذمت کرتا ہوں

کالم نگار نے کہا کہ ٹوئٹر ایک ایسا ادارہ ہے اگر وہ یہ اپنا وارننگ لیٹر واپس نہیں لیتا تو اس کی اپنی ساکھ ایک راکھ کا ڈھیر بن جائے گی اگر وہ مودی جیسے متعصب حکمران کے کہنے پر باغی ٹی وی کو ٹارگٹ کرتے ہیں ہراس کرتے ہیں اس سے ٹوئٹ کی اپنی ایک ساکھ سوالیہ نشان بن جائے گی-

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے مسلسل احتجاج اور انکے مطالبات کو نہ ماننے والی مودی سرکار نے پاکستانی میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دلوانا شروع کر دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے-

انڈین گورنمنٹ کی طرف سے باغی ٹی وی کی خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی

Comments are closed.