بال گھنے اور لمبے کرنے کی چند آسان تراکیب

0
65

خشک آملہ ریٹھے اور بیری کے پتے ہم وزن لے کر بھگو دیں اس پانی سے سر دھوئیں بال گھنے اور چمکدار ہوں گے

میتھی کے بیج آملہ ریٹھے سکاکائی باریک پیس لیں اور پھر ململ کے کپڑے میں چھان کر رکھ لیں گرمیوں میں دہی میں اور سردیوں میں پانی میں ملا کر مہندی کی طرح سر پر لیپ کریں 2 سے 3 گھنٹوں بعد سر دھو لیں

ریٹھے اور بالچھڑ کو پانی میں ڈال کر خوب پاکئیں جب پانی کی رنگت سیاہی مائل ہو جائے تو اس کو ٹھنڈا کر کے اس سے سر دھوئیں اس سے بال لمبے اور گھنے چمکدار ہو جائیں گے

سرسوں کے تیل میں کسٹرآئل ملا کر لگانے سے بال چمکدار اور لمبے ہو تے ہیں

رات کو پانی میں ڈال کر بھگو دیں اور صبح اس ہانی سے بال دھو لیں یہ عمل کم ازکم پانچ دن ضرور کریں اس کے ساتھ ناریل یا بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہیں اس سے بال لمبے ہوں گے

آلو کے چھلکوں کو پانی میں چند منٹ ابلنے کے نعد ٹھنڈا ہو کر لیں پھر اس پانی کو سر پر لگائیں اور پانط منٹ تک لگا رہنے دیں پھر سر دھو لیں یہ عمل ایک ہفتے تک کریں اس سے آپ کے بال سیاہ ہو جائیں گے

Leave a reply