باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات پر حملہ کیا، جس کے بعد شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، اب انکشافات سامنے آ رہے ہیں کہ نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،
9 مئی سانحہ کا ایک اور اہم شرپسند گرفتارکر لیا گیا،شرپسند کے ورثاء نے نو مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، محمد الیاس جو گاؤں ماندیش کا مقیم ہے کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا گیا شرپسند الیاس کے بھائی محمد ابراہیم نے اپنے بھائی کے گمراہ ہونے کے سبب تمام پردے چاک کر دئیے ،قومی املاک کو نقصان پہنچانے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہ آئیں، لوگوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پروپیگنڈے سے دور رہیں، ہمارے بچے جیلوں میں اور عمران خان گھر بیٹھے ہیں اور انہوں نے جیلوں میں گرفتار ہمارے بچوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے
سانحہ 9 مئی میں ملوث سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات جاری
سانحہ 9 مئی میں ملوث سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات جاری ہیں تحریک انصاف کے ایک کارکن نے اعترافی بیان میں بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری سے ایک روز قبل شرپسندی کی منصوبہ بندی کی گئی یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری نے کارکنان کو جناح ہاؤس کوچ کرنے کی ہدایت کی چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے ایک دن قبل انتشار کا منصوبہ تیار کیا 9 مئی کی شر انگیزی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو بچانے کیلئے ایجنسیوں پر الزام تراشی کا آغاز کیا
جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے سرغنہ حسان نیازی بھی موجود تھے
نو مئی کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصہ میں جن اہم لوگوں نے انکشافات کئے، انکے مطابق جناح ہاؤس میں ہونے والی شرانگیزی کی مکمل منصوبندی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ہی ہو چکی تھی ،پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے چھنتے ہی عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا تھا 9مئی کو لندن پلان کا نام دینے والے عمران خان کے اپنے کارکنان نے اعتراف کرلیا، تمام منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی تھی جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے سرغنہ حسان نیازی بھی موجود تھے اور کورکمانڈر کی یونیفارم کی توہین میں مصروف تھے
جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار