ہولی فیملی ہسپتال سے بچہ اغوا ہونے پر لواحقین کا احتجاج

ہولی فیملی ہسپتال سے بچہ اغوا ہونے پر لواحقین کا احتجاج

ہولی فیملیہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ سے نومولود بچے کے اغواء کا معاملہ نومولود بچے کے لواحقین نے ہولی فیملی ہپستال میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے

لواحقین کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے ہپستال کے تمام کیمرے خراب ہیں،وارڈ انچارج نے وارڈ میں جانے سے روکے رکھا،گزشتہ روز 9 بجے سے 12 بجے تک وارڈ میں نہ جانے دیا گیا،اس دوران بچہ اغواء ہوا ہمارے بچے کو بازیاب کروایا جائے اور ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے،

واضح رہے کہ ہولی فیملی اسپتال میں اغوا کار نومولود کی جگہ پلاسٹک کا گڈا رکھ کر فرار ہوگئے ہولی فیملی اسپتال کے سیکیورٹی عملے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، بچے کے والد شاہد محمود نے واقعہ سے اسپتال انتظامیہ کوآگاہ کیا تو عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔ہسپتال انتظامہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ راولپنڈی پولیس بھی معاملے پر قانونی کارروائی کررہی ہے۔

ایم ایس نے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر اختر کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ایم ایس ڈاکٹر شازیہ کا کہنا ہے کہ بچےکی پیدائش قبل از وقت ہوئی اور اس کی حالت سیریس ہے میں بھی ایک ماں ہوں اور اس اذیت کو محسوس کرسکتی ہوں، ہمیں پوری امید ہے کہ ہم بچے کو بازیاب کرالیں گے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر موجود 6 ملازمین کو معطل کردیا ہے جب کہ اسٹاف نرسوں کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ کو کارروائی کی سفارش بھی کردی ہے.

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Comments are closed.