16کم عمر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے کو 707 برس قید کی سزا

ملزم نے پانچ برسوں میں یہ گھناؤنا عمل سرانجام دیا،
0
136
monster

بچوں کی دیکھ بھال کے لئے کام کے دوران کم سن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے کو عدالت نے 707 برس کی سزا سنا دی ہے

کیلی فورنیا کی عدالت نے ملزم کو سزا سنائی،ملزم پر کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی، چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے، ملزم مرد آیا کے طور پر کام کر رہا تھا، اس نے اس دوران 16 کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کی، زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کی عمریں 12 برس تک تھیں، جبکہ ملزم نے 34 جرائم کا اعتراف کیا،

ملزم میتھیوز کرزیو سکی، جسے بچوں کے اہلخانہ نے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے رکھا ہوا تھا ملزم کئی گھروں میں جاتا تھا، اسی دوران اس نے بچوں کو اپنا نشانہ بنایا، بچوں‌کے اہلخانہ ملزم کو مونسٹرنینی کہہ کر پکارتے رہے،ملزم نے بچوں کے ساتھ جو سلوک کیا اسکو لے کر والدین نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا،والدین کا کہنا تھا کہ ملزم نے انکے بچوں‌کا بچپن خراب کیا،کیس کی سماعت کے دوران اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹوڈ سپیسر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میتھیو نے ان بچوں کا بچپن چھین لیا.

ملزم میتھیوز نے خود کو بیبی سیٹر کہا اور بیبی گائیڈنگ کے حوالہ سے اپنی خدمات پیش کی تھی، اس نے اس کے لئے ایک ویب سائٹ بھی بنائی تھی جہاں اس نے معلومات دیں تو بچوں کے والدین نے اس سے رابطہ کیا تھا، ملزم نے 2014 سے لے کر 2019 تک بچوں کے ساتھ زیادتی کی،ملزم کو 34 مقدمات میں قصور وار ٹھہرایا گیا جن میں بچوں سے زیادتی، چھیڑ چھاڑ، فحش مواد دکھانا شامل ہیں، 34 میں سے 27 مقدمے 14 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ہیں،دو مقدمات کے مطابق ملزم نے دس برس کے کم عمر بچوں کے ساتھ بھی زیادتی کی،ملزم نے پانچ برسوں میں یہ گھناؤنا عمل سرانجام دیا،

متاثرہ افراد میں سے ایک کے خاندان نے اس کے بارے میں شکایت کی تو اس پر مقدمہ چلایا گیا،خاندان کا الزام ہے کہ میتھیو ان کے 8 سالہ بچے کے ساتھ بدتمیزی کرتا تھا اور اسے نامناسب طریقے سے چھوتا تھا،درخواست کے بعد17 مئی 2019 کو میتھیو کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو کافی شواہد ملے،انکشاف سامنے آیا کہ ملزم پانچ سالوں سے بچوں کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور کی سڑک پر کار میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

Leave a reply