بہت مبارک ہو،انجام کا آغاز ہو چکا،مریم نواز

صاف پانی ریفرنس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا،

احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے صاف پانی ریفرنس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا فیصلے میں عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو منظور کر لیا ،عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت 16 ملزمان کو بری کردیا،جن میں ن لیگی رہنما انجینر راجہ قمر السلام ، وسیم اجمل ، کرنل ریٹائرڈ طاہر مقبول ، میجر ریٹائرڈ محمد خالد خان اور مسرور احمد، مینجر ریٹائرڈ عدنان آفتاب ، محی الدین، محمد یوسف اور مسعود الحسن کاظمی شامل ہیں۔ نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔

صاف پانی کیس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر جاٸیداد قرقی کے احکامات جاری کر چکی ہے

فیصلہ آنے پر مسلم لیگ ن کی رہنما ، نائب صدرمریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا راجہ قمر السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کر کے تمام جھوٹے مقدمات انجام کو پہنچیں گے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ راجہ قمرالاسلام سابق MPA، وسیم اجمل سمیت 16 ملزمان کی صاف پانی ریفرنس میں بریت پر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ سیاسی انتقام کی دھند بتدریج چھٹ رہی ہے اورسچائی کی روشنی بڑھتی جا رہی ہے۔بہادری و ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے ساتھیوں پر فخر ہے۔ اس کامیابی پر انہیں بہت بہت مبارک!

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ نیازی کو ایک اور شرمندگی مبارک!
راجہ قمرالاسلام سابق MPA، وسیم اجمل سمیت 16 ملزمان کی صاف پانی ریفرنس میں بریت نیازی کیلئے صدمے کا باعث ہے اور ایسے مزید صدمے اب نیازی کو ملتے رہیں گے۔۔۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس میں نواز لیگی حکومت کو کلین چٹ سچائی کی فتح ہے۔ سیاسی انتقام کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ نواز شریف ، ان کا خاندان اور ان کے تمام ساتھی سرخ رو ہو رہے ہیں اور سلیکٹڈ ٹولہ رسوا ہو رہا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ PMLN کے انجینئر قمرالاسلام راجہ سابق MPA نیب کے صاف پانی کیس میں باعزت بری لیکن 10 ماہ کی قید ،الیکشن سے باہر کرنے اور فیملی کی پریشانیوں کا جواب کون دے گا؟ عمران کے جعلی اور جھوٹے احتساب کا ایک ایک کر کے پردہ چاک ہو رہا ہے-

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الحمدللہ! شہباز شریف کی عوامی خدمت اور ایمانداری قانون اور عوام کی عدالت میں ایک بار پھر ثابت ہوئی۔ صاف پانی کیس میں ثابت ہوا کہ سب سے کم بولی دینے والی کمپنی سے بھی 20 کروڑ روپے کم کرائے گئے لہذا اس کیس میں کرپشن ہونے کا تمام عمرانی افسانہ سراسر جھوٹ اور سیاسی انتقام ثابت ہوا۔

 

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ کیا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دی

نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں

کراچی کو کس نے تباہ کیا، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم سے پہلے اسد عمر نے سنائی اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری

سندھ حکومت سندھ اسمبلی سے بارشی پانی نہ نکال سکی

Shares: