باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشت گردی کی کاروائی ہوئی ہے، سیکورٹی اداروں کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں خود کش حملہ آور سمیت تین حملہ آور جہنم واصل ہو گئے ہیں
ڈی جی آئی ایس ہی آر کے مطابق 12 جولائی کی صبح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بلوچستان کے علاقے ژوب گیریژن میں حملہ کیا، دہشت گردوں نے گھسنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور فوری جوابی کاروائی شروع کر دی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگردوں کو سرحد کے ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے۔ اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس 3 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ باقی دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس ہی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران، چار فوجیوں نے شہادت کو گلے لگایا، جبکہ دیگر 5 شدید زخمی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ژوب کینٹ میں مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس پر سیکورٹی اداروں نے جوابی کاروائی کی، ڈپٹی کمشنر ژوب عظیم کاکڑ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں، حملہ کرنیوالے تین دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،
حملہ آوروں کی فائرنگ سے پنجاب سے آنے والی کوچز کے زد میں آنے سے فائرنگ سے ایک خاتون سمیت کوچ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے زخمی ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ژوب منتقل کر دیا گیا جبکہ کوچ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں
سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جان نچھاور کرکے ملک کو بہت بڑے جانی نقصان سے بچایا،وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ژوب گیریزن میں دھشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فوسز کے چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے، وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں ،سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جان نچھاور کرکے ملک کو بہت بڑے جانی نقصان سے بچایا پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی.
پی پی پی چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ژوب کے علاقے کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی،پی پی پی چیئرمین نے واقعے میں سکیورٹی فورسز کے 4 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دہشتگردوں سے شہداء کے خون کے قطرے قطرے کا حساب لیں گے ،دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں سکیورٹی فورسز نہ قوم کے حوصلے اور عزم کو متزلزل کر سکتی ہیں ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی.
شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ژوب کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ، وزیر اعلی محسن نقوی نے کلیئرنس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 4 سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا،اور کہا کہ شہید اہلکاروں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردو ں کو جہنم واصل کر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا -شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں – پاک وطن کے بہادر جوانوں نے شہادت کا بلند مقام پایا۔