بنی گالہ میں عمران خان کی کابینہ تشکیل ، چیف آف سٹاف بھی مقرر
پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم نامزدگیاں کی گئی ہیں
شیریں مزاری منشور کمیٹی کی سربراہ مقرر امور اطلاعات کی نگرانی فواد چودھری کے سپرد کی گئی ہے شہباز گل چیئرمین عمران خان کےچیف آف سٹاف کے فرائض سرانجام دینگے کنول شوزب تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدر مقرر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاعثمان ڈار امور نوجوانان کے فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے ڈاکٹر ارسلان خالد چیئرمین سیکریٹریٹ کے سوشل میڈیا کے نگران مقررکئے گئے ہیں عالیہ حمزہ کو مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اجازت سے شہباز گل کو چیئرمین کا چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا ہے عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں معاون خصوصی رہ چکے ہیں ، باقی بھی جو تعیناتیاں کی گئی ہیں وہ حکومت میں اہم عہدوں پر فائز لوگ ہی ہیں
شہباز گل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی قیادت کے اعتماد کا شکریہ،پہلے نعیم الحق چیف آف اسٹاف کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے،نعیم الحق نے جو معیار بنایا میرے لیے اس پر پورا اترنا آسان کام نہیں ہوگا،
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ کا رجحان بڑھ گیاہے ،عمران خان کے مشتعل کارکنان خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں ۔ شیری رحمان نے کہا کہ کارکنان وہی عمل کرتے ہیں جو قیادت کہتی ہے ، تمام صورتحال کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ہے ، کارکردگی پر سوالات سے بچنے کیلئے امریکہ مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے ، لوگ آپ کے بیانیہ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ۔
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان
وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم
شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟
وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ








