برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی
کرونا کی نئی قسم اومیکرون برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے
برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،کرونا کی اس نئی قسم سے ویکسین سے بھی محفوظ رہنا مشکل ہے، برطانیہ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد کرونا الرٹ لیول دوسری بلند ترین سطح پر پہنچا دیا گیا ہے، میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی وج سے پہلے ہی ہسپتالوں میں مریض زیر علاج ہیں اور اب مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے۔ نئے کرونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے
اتوار کے روز، برطانیہ میں اومکرون کے 1,239 اضافی تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے جو کہ روزانہ کا سب سے زیادہ اضافہ ہے اور ہفتے کے روز ریکارڈ کیے گئے کیسز سے دگنا ہیں، اس اضافے کے بعد برطانیہ میں اومیکرون کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3,137 ہو جاتی ہے۔ اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے اسی لئے محکمہ صحت پر بھی زیادہ دباؤ آ رہا ہے، کرونا کا پھیلاؤ اور منتقلی پہلے ہی تھی لیکن اب اومیکرون کی منتقلی پہلے سے تیز ہے، میڈیکل آفیسر نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ہسپتال بھرنے کا امکان ہے، اومیکرون سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ شہری احتیاط کریں بوسٹر ویکسین (فائزر اور موڈرنا) مدافعتی ردعمل کو کافی حد تک بڑھاتے ہیں اور اچھی تاثیر ظاہر کرتے ہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کہ اگر موجودہ رجحانات میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو اس مہینے کے آخر تک ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ اومیکرون کے مریض سامنے آ سکتے ہیں،
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کردیا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کی جائے گی 3 ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر لگوانے کے حقدار ہوں گے
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے