وزیراعظم سمیت ہم سمیت شرمندہ تھے، اٹارنی جنرل کا عدالت میں اعتراف

0
48
islamabad highcourt

وزیراعظم سمیت ہم سمیت شرمندہ تھے، اٹارنی جنرل کا عدالت میں اعتراف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ صحافی کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ لاپتہ صحافی کی فیملی کو وزیراعظم سے ملوایا، وزیراعظم سمیت ہم سب فیملی کو سن کر شرمندہ تھے لاپتہ صحافی نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ اسے لاپتہ کر دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذ مہ دار لوگ اپنا کام کریں تو کسی کو نہیں اٹھایا جا سکتا،لوگوں کے لاپتہ ہوجانے کا ذمہ دار چیف ایگزیکٹو ہی ہوتا ہے، یہاں سابق چیف ایگزیکٹو لوگوں کے اٹھائے جانے کا فخر سے کتابیں لکھ کریڈٹ لیتے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریٹائر ہونے ہونے کے بعد سارے کتابیں لکھ کر دیانتدار بن جاتے ہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائر ہونے کے بعد سب صوفی بن جاتے ہیں،لاپتہ افراد پر سارے چیف ایگزیکٹوز پر آرٹیکل چھ نہ لگادیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جس کو آرٹیکل چھ پر سزا ہوئی ہم تو اس پر عمل نہیں کرا سکے،عدالت نے کہا کہ اس کا آرٹیکل چھ اس کی اپنی کتاب میں اعتراف موجود ہے،ایک ہال آف شیم بنا دیتے ہیں جس میں سب چیف ایگزیکٹو کی تصاویر ہوں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ صرف چیف ایگزیکٹو کیوں باقی ذمہ داروں کی بھی ہونی چاہئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ حتمی ذمہ داری چیف ایگزیکٹو کی ہی ہوتی ہے،ہمیں ایک فیصلہ تو لکھنے دیں ، کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرائیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ کچھ بیماریوں کا علاج فیصلوں سے نہیں، عوام کے پاس ہوتا ہے،دس لاکھ لوگ سڑکوں پر نکلیں تو لاپتہ ہونے کا سلسلہ رک جائے گا ایران میں یہ سلسلہ ایسے ہی رکا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ صحافی کے بچے کو عدالت آنے سے پہلے انصاف ملنا چاہیے تھا، ہمیں توقع تھی بچے سے ملاقات کے بعد وفاقی کابینہ کچھ کرے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود سے اور عوام سے دیانتداری کرتے ہیں،کیا اس شہر سے لوکل انتظامیہ کی مرضی کے بغیر کسی کو اٹھایا جا سکتا ہے؟ایک بچے کو اٹھایا جاتا ہے واپس آکر کہتا ہے شمالی علاقوں کی سیر پر تھا، ہمیں نہیں پتہ میڈیا آزاد ہے یا نہیں،آزاد میڈیا ہوتا تو لاپتہ افراد کے خاندان کی تصویریں روز اخبار میں ہوتی،عدالت تو آئین کے مطابق فیصلہ ہی دے سکتا ہے،آئین کیمطابق معاونت کریں ہم فیصلہ دیتے ہیں، بتائیں، آرٹیکل 6 کے تحت فیصلہ دے دیتے ہیں،جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ مجھے کچھ وقت دیں، میں نے ایسا کیس زندگی میں نہیں لڑا، میں ضرورمعاونت کروں گا، اپنے خیالات عدالت کو بتاوں گا ریٹائرمنٹ کے بعد کتاب میں نہیں لکھوں گا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اعتراف کیا ان سے تو آرٹیکل چھ شروع کریں تاکہ آغاز ہو،چیف ایگزیکٹو ذمہ داری لیں یا انکو ذمہ دار ٹھہرائیں جو انکے تابع ہیں ،جبری گمشدگی کرپشن کی بدترین شکل ہے،اگر کوئی کرپشن کے خلاف ہے تو اس سلسلے کو بند کرائے،فیصلے کے بعد کوئی اور عدالت آیا تو فیصلے کے مطابق کارروائی ہو گی،لاپتہ افراد کمیشن کی آرٹیکل 14 کے مطابق کیا حیثیت ہے،

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا

تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

مقامی صحافیوں کو کان پکڑوا کر تشدد کروانے والا ملزم گرفتار

حکومت بتائے صحافیوں کے حقوق تحفظ کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ عدالت

مہنگائی، بے روزگاری، شہر قائد میں صحافی نے خود کشی کر لی

پبلک آفس ہولڈر کا عزیز لاپتہ ہو جائے توریاست کا ردعمل کیا ہوگا؟چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے اہم ریمارکس

Leave a reply