بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی ، شہباز شریف نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

0
36

بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی ، شہباز شریف نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فوری واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت عید سے قبل بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائے، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں کا سلوک بند کیا جائے،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو احساس ہوتا تو اب تک یہ آپریشن مکمل ہو جاتا.حکومت کی توجہ عوام کی مشکلات حل کرنے کےبجائےتقریروں،تسلیوں اور اپوزیشن کو فتح کرنے پرہے،پاکستانی سفارتخانوں پرلمبی قطاریں حکمرانوں کی بےحسی او ر پاکستانیوں کی بے بسی کامنہ بولتا ثبوت ہے،مریض،بزرگ،طلبا، فیملیزسمیت دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہرمرحلےپرملک کی مدد کرنیوالےپاکستانیوں کوسفاک حالات کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے اب کمٹمنٹ کہاں ہے؟حکومت کو یہ احساس بھی نہیں کہ بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کے پاس وسائل بھی ختم ہوچکے ہیں

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

واضح رہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی سعودی عرب اور امریکہ سے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں پاکستان پہنچی ہیں.

Leave a reply