قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

0
34

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری ، مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا-

باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلواما میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کے ایم ایس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

پاکستان کشمیری طلبا کو تعلیم کے نام پر عسکریت پسند بنانے لگا،مودی سرکار کا ایک اور الزام

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ دو دن میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری آج 5 جنوری بروز منگل کو یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں آج سے 71برس قبل 05 جنوری 1949 ء کو اقوام متحدہ نے قرارداد کی منظوری دی کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے گا۔آج کے دن یوم حق خود ارادیت کے موقع پر برطانیہ ، یورپ کے علاوہ پاکستان و آزاد کشمیر میں اسلام آباد، مظفرآباد، پشاور ، لاہور میں کانفرنسز ، سیمینارز کا انعقاد کیاگیا ہے

مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے علاوہ سابق سفارتکار ، مندوبین ، سول سوسائٹی کے رہنما ، انسانی حقوق کے کارکن اور خواتین اوریوتھ رہنما شریک ہوں گے دنیا بھر میں کشمیری رہنمائوںنے اس دن کے موقع پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قرارداد پر عملدرآمد کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے متنازعہ ریاست میں رائے شماری کرا کر 72 سال پہلے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرے۔

قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949 کی قرار داد اور دیگر اسی نوعیت کی قراردادیں آج بھی ایک ایسی حقیقت ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت نے ان قرار دادوں پر عملدرآمد سے انکار کر کے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹیں کھڑی کیں اسے اپنی قراردادوںپرعملدرآمد کا اہتمام کرناچاہیے۔

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والا بھارتی طالب علم دوستوں سمیت 2 ماہ…

بدقسمتی سے اس طویل مدت کے بعد بھی یہ مسئلہ حل طلب ہے ۔اس عرصے میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رکھی ہیں اور دس لاکھ فوج کشمیری عوام کو کچلنے اور دبانے میں مصروف ہے۔ کشمیری عوام نے ہندوستان کا جبر مسترد کردیا ہے اور وہ حق خوداردیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں

بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

Leave a reply