بھارت میں آئی سی یو کے مریضوں کے ساتھ ڈاکٹر کا ایسا سلوک کہ انسانیت شرما جائے

باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کی وجہ سے جو تباہی مچی ہے اس سے ہرروز افسوس ناک خبریں آرہی ہیں . اس آفات کی وجہ سے جو ہلاکتیں ہو رہی ہیں وہ تو الگ بات ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار اور ذمہ داران کا جو رویہ ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں انسانیت نے خدا حافظ کہہ دیا ہے .

سرکاری اہکار اور بعض جگہوں پر ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن میڈیکل سٹاف نے بھی ایسا رویہ اپنا رکھا ہے جسے دیکھ انسانیت سے یقین اٹھنے لگا ہے . بھارت کے علاقے گڑگاؤں میں ایک کلینک میں ڈاکٹر نے غیر انسانی رویے کا مظاہر کرتے ہوئے آئی سی یو میں تالا لگا دیا . اور خود غائب ہو گیا .

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

پولیس اور مریضو‌ں نے جب تالا توڑ کر وہاں کا وزٹ کیا تو آئی سی یو میں موجود تمام افراد جو کرونا مریض‌ تھے ، اس بے دنیا جہاں ایسے ڈاکٹرز اور ذمہ دار بستے ہیں ، ناطہ توڑ چکے تھے .
اس بربریت اور انسانیت سے گرے رویے کو دیکھ کر لوگوں کی اہیں‌نکل گئی . رشتہ داران پر قیامت ٹوٹ پڑی ،


کرونا سے لڑتے ہوئے اور علاج معالجہ کرتے ہوئے دم توڑتے یہ مریض تو اور بات تھی لیکن ان کو ایسے خود مارنا اور قتل کرنا انتہائی افسوس ناک واقع تھا . اس سے پہلے بھی ایسی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جہاں بھارت میں ڈاکٹرز نے کرونا کو ان حال پر چھوڑ دیا اور خود فرار ہوچکے .

 

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے

Shares: