دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا،وزیراعظم کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

وزیراعظم شہباز شریف کو دیا میر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی گئیاس موقع پر شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، مریم اورنگزیب و دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں

چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ 2.6 ٹریلین روپے کی لاگت سےمختلف منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں،منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیداہوں گی،منصوبے کی تکمیل سےبجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی بڑھےگی، قومی اہمیت کے منصوبے سے فوڈسکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے اربوں روپے رکھے گئے ہیں دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا دیامر بھاشا ڈیم معیشت کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ہمیں توانائی کے بڑے منصوبوں کے بارے میں فوری سوچنا ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے آب پاشی اور زراعت کو فروغ ملے گا یہاں سیاسی تقریر کرنے نہیں آیا تمام عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے سمندر میں ضائع ہونے والے پانی کو ہر ممکن طریقے سے بچانے کی کوشش کرینگے، دیامر بھاشا ڈیم کے قریب ایک اسپتال کا قیام انتہائی ضروری ہے گلگت میں پہلا ایم آر آئی مشین میں نے فراہم کی ایک ایسا اسپتال جو ماہرین چلائیں 200 یا 300 بیڈ اسپتال ہونا چاہیے جو قریبی آبادی کے بھی کام آ سکے، ہمیں قوم سے جھوٹ نہیں بولنا،چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام اسپتال سے متعلق ایک ہفتے کے اندر آگاہ کریں،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی منصوبوں پر فوری کام شروع ہونا چاہیے چیئرمین واپڈا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں چلاس میں نئے اسپتال کی تعمیرکا اعلان کرتا ہوں چلاس اسپتال کی میں ذاتی طور پر نگرانی کروں گا،اسپتال میں علاج فری ہوگا،اسپتال کی تعمیر کے لیے دن رات کام ہوگا ڈیمز نہ ہونے سے پانی وافر مقدار میں ضائع ہو رہا ہے

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا،وزیراعظم نے چلاس میں اسپتال کی تعمیر کی ہدایت کی،وزیراعظم نے بابوسر ٹاپ ٹنل کی تعمیرکیلئے احکامات جاری کیے،بابوسر ٹاپ ٹنل کی فیزبلٹی رپورٹ اسی ہفتے تیار کرنے کی ہدایت کی دیامر بھاشا ڈیم 2029کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کی،اب نعرے نہیں بس کام ، چلو شروع ہو جاؤ،

 دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے 100 سے زائد مسافر ڈوب گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

‏دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

سینیٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے رپورٹ پیش ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

ڈیمزفنڈ، کتنی رقم جمع ہو چکی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے کوٹہ کے تحت بھرتیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

Shares: