گداگروں، جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

0
53

گداگروں، جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا ہے کہ سگنلز پر بھکاریوں اور گدگروں کو فوری ہٹایا جائے، پہلے مرحلہ میں مال روڈ کو گداگروں سے صاف کیا جارہا ہے،شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں،آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں،گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے، ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا،حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی،

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا ہے کہ غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا اخلاقاً جرم ہے،بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، سی ٹی او لاہور نے گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کےلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کی

واضح رہے کہ مہنگائی بے روزگاری سے ستائے لوگوں کا گداگروں نے جینا محال کر دیا ہے لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گداگروں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ہر بازار میں سینکڑوں گداگروں نے ڈیرے جما لیئے ایک بندے کے گرد کئی گداگر خیرات مانگنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں اور خیرات ایسے مانگنا شروع کر دیتے ہیں جیسے اپنی ذاتی رقم لینی ہو خیرات نہ دینے پر شہریوں کیساتھ بد زبانی کرتے اور بددعائیں دیتے ہیں گداگروں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے، شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

بیٹی کی غیر اخلاقی ویڈیوز تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والا درندہ سوتیلا باپ گرفتار

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

Leave a reply