بلاول زرداری کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات

0
54

واشنگٹن کے دورے پر موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی ہے

واشنگٹن مین ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی وزیر خارجہ بلاول زرداری کے ہمراہ تھیں ۔پاکستانی و امریکی وزرائے خارجہ کے مابین ہونیوالی اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا جبکہ انہوں نے امریکا کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی مدد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے انٹونی بلنکن کے والد کی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ میں تقریب ہوئی جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے خطاب کیا امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے انتہائی مشکل لمحہ ہے، سیلاب کے چیلنج سے فوری نہ نمٹے تو طویل البنیاد اثرات ہوں گے،انہوں نے فوڈ سکیورٹی کے لیے پاکستان کی مزید امداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے سیلاب زدگان کے لیے پاکستان کو 55 ملین ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی ،انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط کیے جاسکتے ہیں، امریکا فوڈ سکیورٹی پروگرام کے لیے مزیدایک کروڑ ڈالر پاکستان کو دے گا

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان سفارتکاری واپس آئی ہے پاکستان میں 3کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہیں، ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتےہیں یہ سبز انقلاب کا وقت ہے ہمیں یقین ہے صدر بائیڈن قیادت کریں گے

قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات ہوئی ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر ، سفیر پاکستان مسعود خان اور دیگر سینئر اہلکار موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات ، امریکی معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔ ملاقات مین پاک امریکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پاکستان واپس پہنچ گئے جبکہ بلاول زرداری واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں میں مصروف ہیں

وزیرخارجہ بلاول  کیمیٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک

 بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے ملاقات

Leave a reply