مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی اتنی عمر نہیں جتنا ہمارا سیاست میں تجربہ ہو چکا ہے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جن سے انکی جماعت کو نقصان ہو،اگرجماعتیں ایک ساتھ ہو جاتیں تو بوسیدہ نظام 10 دن سے زیادہ نہیں رہ سکتا،پی ڈی ایم زندہ ہے اور اپنا مشن جاری رکھے گی، پی ڈی ایم کا ہدف اس ملک کو آئین کے مطابق لا کر کھڑا کرنا ہے،5.8فیصد کی ترقی سے پاکستان کو منفی ترقی میں دھکیلا گیا.اب پاکستان کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کریں گے.موجودہ دور حکومت میں سی پیک کو تباہ کردیا گیا.2018 کے بعد کونسا منصوبہ آپ نےشروع کیا،عمران خان نے چکنے چپڑے خواب دکھائے لیکن اندر سے یہ اناڑی تھے،پاکستان کے دشمن اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے جو عمران خان نے 3 سال میں کیا،عمران خان نے کہا تھا کہ ڈریم ٹیم لاؤں گا، کیا یہ لوٹوں پر مشتمل ڈریم ٹیم ہے؟ غریبوں اور کسانوں کی قسمت کے فیصلے اب آئی ایم ایف کرے گا، تین سال ہوگئے ان کہانیوں کے پیچھے ملک کی معیشت تباہ کردی ہے،

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اپنا ایجنڈا پورا نہیں کرسکتے کیونکہ عدلیہ تعاون نہیں کررہی،عمران خان پاکستان کی عدلیہ سے کس قسم کا تعاون مانگ رہے ہیں،عمران خان کوایسا تعاون چاہیے جوان کی الف لیلی کی کہانی کے حوالے سے کیا جائے،این ایچ اے کو ہم نے 4 سو ارب کا بجٹ دیا تھا،آپ نے ایک سو ارب کردیا،ادھورے منصوبے مکمل کرنے کیلئے ایک ہزارارب روپے لگانے پڑیں گے،حکومت تین سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کررہی ہے شخصی سحر سے نکلیں، آنکھیں کھولیں، پاکستان تین سال کے دوران قرضوں میں دھنس گیا ہے، عمران نیازی نے قرضہ خسارہ پورا کرنے میں پھونک دیا، ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کریں گے،

Shares: