بیوی اور بچوں کو یرغمال کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

0
53

چارسدہ سٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اپنے بیوی اور بچوں کو یرغمال کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا

پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا، ملزم آئس کے مکروہ نشہ میں مبتلا شخص تھا، سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈھب بانڈہ میں آئس کی لت میں مبتلا شخص نے اپنے بیوی اور بچوں کو کمرے میں یرغمال کر رکھا ہے اور کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کررہا ہے۔اطلاع کے پیش نظر آر آئی پولیس لائن انسپکٹر زرداد خان، ایس ایچ او ترناب ذوالفقار خان اور PASI ناصر خان ہمراہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے اور ملزم شہزاد ولد عبدالرحمن ساکن ڈھب بانڈہ غریب آباد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا جبکہ یرغمال بچوں کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے ان کو کسی بڑے سانحہ سے بچا لیا۔ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تھانہ سٹی منتقل کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

قبل ازیں نوشہرہ رسالپور پولیس نے دوران ناکہ بندی جعلی صحافی کے موٹرسائیکل سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کر لی، بلال حلیم ایس ایچ او رسالپور نے معمول کے مطابق ناکہ بندی کی تھی۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی ۔ایک موٹر سائیکل سوار کو شک کی بناء پر روکا گیا۔روکنے پر موٹر سائیکل سوار نے میڈیا کارڈ دیکھاتے ہوئے خود کو صحافی ظاہر کیا۔پولیس کو اسکے چال ڈھال پر شک ہوا اور موٹر سائیکل کی تلاشی لی ۔تلاشی لینے پر موٹر سائیکل نمبری CH6484 سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم محمد یونس ولد عثمان غنی کو موقع پر گرفتار کرکے سرسری انٹاروگیٹ کیا گیا ۔جس پر ملزم نے کہا کہ میڈیا کارڈ وہ پولیس سے خود کو چھوڑوانے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

بیٹی کی غیر اخلاقی ویڈیوز تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والا درندہ سوتیلا باپ گرفتار

گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ،غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مردوزن گرفتار

Leave a reply