بنی گالہ جانے سے پہلے ہی اساتذہ کی گرفتاریاں شروع

0
43

بنی گالہ جانے سے پہلے ہی اساتذہ کی گرفتاریاں شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سیکنڈری اسکولوں کے کنٹریکٹ اساتذہ کا بنی گالا میں احتجاج کا اعلان،پولیس نے بنی گالہ جانے سے پہلے ہی گرفتاریاں شروع کر دیں

بنی گالا پولیس نے 4 اساتذہ کو ناکے پر ہی حراست میں لے لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ اساتذہ کوکارسرکارمیں مداخلت اورکورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرحراست میں لیا جا رہا ہے،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کومتعدد باربتایا گیا تھا کہ احتجاج کی صورت میں گرفتاریاں ہونگی،

مظاہرین بڑی تعداد میں کورنگ چوک کے قریبی مقام پر اکٹھے ہونا شروع ہو گئی ہے،اساتذہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کریں گے

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورنگ چوک سے بنی گالہ تک ریلی نکالیں گے اور وہاں جا کر دھرنا دینگے،ساتھیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اسلام آباد پہنچنے سے روکا جا رہا ہے، 2014میں این ٹی ایس امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جا رہا، ہماری تعیناتی 2014 میں ہوئی پرانے طریقہ کار سے ہی غیرمشروط طور پر مستقل کیا جائے،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں مستقل کرنے کی بجائے نکالنا چاہتی ہے،

ان اساتذہ کی نمائندہ تنظیم سیکنڈری ٹیچرز الائنسکے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا کم از کم 10 روز تک جاری رہے گا جس میں خواتین اساتذہ کی بڑی تعدادب ھی شامل ہوگی،دھرنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں ، ہمارے ساتھ این ٹی ایس سے بھرتی ہونے والے گریڈ 14 اور 15 والے ہر تین سال بعد ریگولر ہوتے رہے مگر ہمیں بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع

وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم

بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے دوباریقین دلایا کہ ہمیں ریگوگر کردیا جائے گا مگر دوسرے وزیر رکاوٹ بن گئے ،حکومت مزید بھرتی کی بجائے پہلے سے موجود اساتذہ کو فارغ کرنا چاہ رہی ہے جس کیخلاف آج وزیراعظم کی توجہ مبذول کروانے کیلئے دھرنا دیا جا رہ اہے ۔

دوسری جانب بنی گالہ جانے والے راستے پر ناکہ لگا دیا گیا اور سییکورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے

Leave a reply