سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض، مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے رہنما بیرسٹر امجد ملک اور برطانیہ میں مقیم صحافی اظہر جاوید کی الگ الگ ملاقات ہوئی ہے

رہنمائوں نے پارٹی صدر سے ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ،رہنماؤں نے قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارک دی ،شہباز شریف نے مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کے فقید المثال استقبال کے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف کے استقبال میں اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کی تحسین کرتا ہوں، اسی عظیم جذبے سے پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائیں گے،پاکستان سے محبت اور خدمت کا دوسرا نام نوازشریف ہے، صحافی برادری نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی،آئین، جمہوریت اور عوام کے لئے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، رہنماؤں نے ملک وقوم اور جماعت کے لئے شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

 نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

Shares: