ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

0
103

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ کر دی ہے
یہ ملاقات بدھ کے روز اردن میں ہونی تھی لیکن ایک سینئر فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ محمود عباس رام اللہ واپس جا رہے ہیں۔محمودعباس نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ عمان میں حماس کے اسرائیل پر حملے کے تناظر میں ایک سربراہی اجلاس میں شامل ہونا تھا۔لیکن اب اسرائیل کی جانب سے ہسپتال پر حملے کے بعد محمود عباس اس اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے،

فلسطینی صدر نے اس حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، اسرائیل کے اندر سے بھی اس حملے پر تنقید کی جا رہی ہے اسرائیلی شہریون‌کا کہنا ہے کہ اب اس جنگ کو ختم ہونا چاہئے، ہسپتال پر بمباری انسانیت نہیں،

وزارت صحت کے مطابق ایک اسرائیلی فضائی حملہ میں غزہ شہر کے ہسپتال کو نشانہ بنایا جو زخمیوں اور پناہ کے متلاشی دیگر فلسطینیوں سے بھرا ہوا تھا۔اسرائیل کی جانب سے متوقع زمینی حملے سے قبل شہر اور ارد گرد کے علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دینے کے بعد غزہ شہر کے کئی ہسپتال سینکڑوں لوگوں کے لیے پناہ گاہ بن گئے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے امریکہ سے ہنگامی امداد کے لیے 10 بلین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کے سینئر رہنما نے غزہ پر حملے بند ہونے کی صورت میں تمام شہری یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
یورپی یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہری انفراسٹرکچر پر حملے ‘بین الاقوامی قانون’ سے باہر ہیں۔
حماس کے سابق سربراہ مشعل نے اسرائیلی سفارتخانوں کے سامنے فوری احتجاج کی اپیل کی ہے۔
عمان، اردن میں اسرائیلی سفارتخانے پر احتجاج بڑھتا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔

ہسپتال پر حملے کے خلاف فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا تو ان پر بھی گولیان برسائی گئیں جس سے کئی شہری زخمی ہو گئے

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

حماس کا وجود مٹانا ہو گا،تاہم غزہ پر اسرائیلی قبضہ غلطی ہو گی،امریکی صدر

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اسماعیل ھنیہ، سربراہ حماس کا الاحلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد بیان
سربراہ حماس کا کہنا ہے کہ "جنہوں نے الاحلی ہسپتال میں قتل عام کا ارتکاب کیا وہ وہی ہیں جنہوں نے صابرہ اور شتیلا کے قتل عام کا ارتکاب کیا، وہی ہیں جنہوں نے بحر البقر سکول کے قتل عام کا ارتکاب کیا، وہی ہیں جنہوں نے مصری فوج کے قیدیوں کو قتل کیا، اور وہ ہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے اس زمین پر انسان کو معلوم تمام اقدار کو پامال کیا”۔ "اس قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے اسرائیل کو لامحدود کور فراہم کیا ہے، یہ مل کر قتل عام کر رہے ہیں”۔ ” ان جنگی جرائم، اس نسل کشی کے ذمہ دار وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے سلامتی کونسل میں ان پر پردہ ڈالا اور اس قبضے اور اس جارحیت کی مذمت کرنے سے انکار کیا۔” "ہمارا دشمن وہم میں مبتلا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ یہ قتل و غارت گری اُس کی شاندار شکست پر پردہ ڈال دیں گے یا ہمارے لوگوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے کیونکہ ہم شہادت سے محبت کرنے والی قوم ہیں مزاحمت جاری ہے اور اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک یہ قابض ہماری سرزمین اور مقدسات کو نہیں چھوڑتا۔”

Leave a reply