ہسپتال پر بمباری ،جنگی قوانین کی خلاف ورزی،قابل مذمت ہے،بلاول،آصفہ

0
100
PPP

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی عالمی دنیا نے جہاں مذمت کی ہے وہیں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، آصفہ زرداری نے بھی مذمت کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج نے ہسپتال پر وحشیانہ حملہ کیا جو انسانی حقوق کے قانون،بالخصوص جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف وزری ہے، اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، انسانیت کے اصولوں اور جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے،جنگ کے دوران غیر مسلح شہریوں ،مریضوں اور زخمیوں کو محفوظ طبی سہولیات ملنی چاہئے،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، بین الاقوامی قانونی طریقہ کار کے ذریعے اس کی جواب طلبی ہونی چاہئے، اقوام متحدہ اور اسکے رکن ممالک شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے متحرک ہوں، انسانی امداد کی اجازت بھی ملنی چاہئے

آصفہ زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فون نے ہسپتال میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا، جو جنگی جرم ہے،اسرائیل نے پانی اور خوراک کی سپلائی بھی معطل کر رکھی ہے، نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے ایسا کر کے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیا،آج ہسپتال پر ہولناک حملہ کیا گیا،جس میں پانچ سو کے قریب اموات ہوئی ہیں، اس حملے نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، یہ سیلف ڈیفنس نہیں،یہ ہماری آنکھوں کے سامنے نسل کشی ہو رہی ہے

واضح ر ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کی ہے،وزارت صحت کے مطابق ایک اسرائیلی فضائی حملہ میں غزہ شہر کے ہسپتال کو نشانہ بنایا جو زخمیوں اور پناہ کے متلاشی دیگر فلسطینیوں سے بھرا ہوا تھا۔اسرائیل کی جانب سے متوقع زمینی حملے سے قبل شہر اور ارد گرد کے علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دینے کے بعد غزہ شہر کے کئی ہسپتال سینکڑوں لوگوں کے لیے پناہ گاہ بن گئے ہیں۔حملے میں پانچ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں،

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

حماس کا وجود مٹانا ہو گا،تاہم غزہ پر اسرائیلی قبضہ غلطی ہو گی،امریکی صدر

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

Leave a reply