فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو آف لوڈ کردیا دیا گیا
ایف آئی اے ایمیگریشن نے تحریک انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کو روک لیا فردوس عاش اعوان پرواز ای کے 615 پر دبئی جارہی تھیں فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں، فردوس عاشق اعوان کو آف لوڈ کر کے پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کررہی تھیں،عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا، قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے،فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان کو بتادیا گیا کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں، فردوس عاشق اعوان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا،
فردوس عاشق اعوان پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی پاکستانی سیاست دان ہیں جنہوں نے 2019 سے 2020 تک وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، 2012 سے 2013 تک وفاقی وزیر برائے نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2011 سے 2012 تک اور 2008 سے 2010 تک وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی رہیں، انہوں نے نومبر 2020 سے 6 اگست 2021 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دیں۔
قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ میں پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے حربے استعمال کرنے شروع کر دیئے ہیں فردوس عاشق اعوان پر کئی عدالتوں میں توہین عدالت کے مقدمات بھی چل رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے جس حلقے سے الیکشن لڑا تھا اس حلقے میں ترقیاتی کام بند کروا دیئے ہیں اور ضمنی الیکشن میں جیتنے والے ایم پی اے کو روک دیا ہے کہ خبر دار میرے حلقے میں کام کروایا تو،
فردوس عاشق اعوان اپنے حلقے میں راجہ ہرپال گئیں جہاں ایک سیاسی اکٹھ تھا وہاں فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دینے والوں نے فردوس عاشق اعوان سے سوال کئے تو فردوس عاشق اعوان نے وہاں کہا کہ میں وزیر نہیں تھی بلکہ جہنم میں تھی،ملک رضا علی نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کروائے جائیں اور ووٹرز کے مسائل حل کئے جائیں علاقہ میں کام نہ کروانے پر اس سیاسی اکٹھ میں گرما گرمی ہوئی تا ہم فردوس عاشق اعوان اس دوران جلسہ چھوڑ کر چلی گئی تھی
فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کے بعد کبھی بھی حلقے کا دورہ نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان میں اس حوالہ سے سخت اضطراب پایا جاتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان انکے کام کیوں رکوا رہی ہیں اگر وہ ہار گئی ہیں تو پنجاب میں تو حکومت تو پی ٹی آئی کی ہے اور دوبارہ بنی ہے علاقے مین کام ہونا چاہئے لیکن فردوس عاشق اعوان کاموں میں ہمیشہ رکاوٹ بنی ہیں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا
بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
@MumtaazAwan
قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی
قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ