بیرسٹر گوہر علی نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

0
72
gohar

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی،سپریم کورٹ نے اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ "ایڈہاک ازم” "آزاد عدلیہ” کے لیےمتصادم ہے، ایڈہاک ججز کا تقرر اور وہ بھی چھیٹیوں میں اور چار ججز ایک ساتھ تقرر کرنے کوئی مثال نہیں ملتی، چھٹیوں میں چاروں ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرری غیر ضروری ہے اور اس کی مثال نہیں ملتی،اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہو گا، یہ پوری سپریم کورٹ اور اس کے ججوں پر سمجھوتہ ہوگا، ایک حقیقی خدشہ یہ بھی ہے کہ اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے اور بطور پارٹی اس کا موقف ہے، چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے،

جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19جولائی کو ہوگا،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈہاک ججز کیلئے 4 ناموں پرغور ہوگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام نامزد کئے ہیں، ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی ایڈہاک ججز کے لئے نامزد کئے گئے ہیں,ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے،آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے کیلئے 17 ججز کا ہونا ضروری ہے۔

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply