خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس، کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا

خدیجہ شاہ کی نظربندی ختم، پنجاب کی حدود میں نہیں تو کیسے بلا سکتے؟ لاہور ہائیکورٹ
0
217
khadija shah

لاہور ہائیکورٹ،خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا ، خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکومتی تحریری آرڈر سرکاری وکیل نے عدالت میں پیش کر دیا، جسٹس علی باقر نجفی خدیجہ شاہ کو کوئٹہ منتقل کرنے پر برہم ہوگئے ،سرکاری افسران کو فوری ہدایت لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا ،

آئی جی پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوگئے ، اور کہا کہ کوئٹہ پولیس خدیجہ شاہ کو آج صبح ساڑھے دس بجے لیکر چلی گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لکھ کر کہ دیں کہ خدیجہ شاہ کو کب اور کتنے بجے حوالے کیا گیا،وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ ہم نے خدیجہ شاہ کے راہدری ریمانڈ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی درخواست سماعت کےلیے مقرر ہوگئی ہے ؟ خدیجہ شاہ کو کون سی گاڑی پر لے جایا گیا ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمیں اس بات کا معلوم نہیں ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا خدیجہ شاہ ابھی پنجاب کی حدود میں ہیں؟آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں ہے ، آپ نے بلایا اور میں آگیا ،وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست یہ ہے کہ کہ خدیجہ شاہ کو فوری واپس بلایا جائے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ کو واپس بلانے کےلیے راہدری ریمانڈ کو کینسل کرنا ہوگا ،جب تک راہدری ریمانڈ موجود ہے عدالت کیسے بلا سکتی ہے؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ جب تک راہدری ریمانڈ کے حوالے سے ہماری درخواست مقرر نہیں ہوتی خدیجہ شاہ کو یہاں ہی رکھا جائے سوال یہ کہ نظر بندی کے کینسل ہونے کے بعد جیل سے کیسے گرفتار کرلیا گیا،اگر نظر بندی کا آرڈر کل کینسل ہوا تو پھر ایک روز خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ امکان ہے کہ خدیجہ شاہ کو بذریعہ جہاز لے جایا گیا ہے ،وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ کوئٹہ حکام نے اے ٹی سی کو بتایا تھا کہ خدیجہ شاہ کو بائی روڈ لے جایا جائے گا،جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس درخواست صرف خدیجہ شاہ کی نظر بندی کی حد تک تھی،نظر بندی کا معاملہ ختم ہوگیا ہے ،اگر خدیجہ شاہ پنجاب کی حدود میں نہیں ہے کیسے بلا سکتے ہیں ،ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے ،وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے درخواست گزار کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے

دوسری جانب کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو نو مئی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا،انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے خدیجہ شاہ کو کوئٹہ منتقل کرنے کےلیے دو روز راہدری ریمانڈ بھی دےدیا ہے

خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو چیلنج کر رکھا ہے ،درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 15 نومبر کو ڈی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا،خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے، عدالت خدیجہ شاہ کی فوری رہائی کا حکم دے،خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے والے حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لیجانے سے روکا جائے،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Leave a reply