شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں گولیاں چل گئیں، محسن داوڑ زخمی ہو گئے
پولیس نے محسن داوڑ پر حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ محسن داوڑ زخمی ہوئے ہیں، اطلاعات کے مطابق محسن داوڑ کے حامی میران شاہ کینٹ گیٹ کے سامنے احتجاج کر رہےتھے، شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج کی تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا اسی دوران گولیاں چلیں اور محسن داوڑ زخمی ہو گئے، محسن داوڑ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن داوڑ کے حامیوں کی جانب سے بھی مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو زخمی ہیں
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی کیخلاف شمالی وزیرستان میں احتجاج پولیس کی فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کیلئے دعاگو ہوں۔شانگلہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں الیکشن کمیشن کے دھاندلی کیخلاف قانونی احتجاج پر فائرنگ کی گئی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان اس حکومتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ تین جنوری کو بھی انتخابی مہم کے دوران میران شاہ تپی کے علاقے میں محسن داوڑ کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی، گولیاں گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر لگیں، محسن داوڑ گاڑی میں سوار تھے تا ہم بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے تھے
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف
سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی
آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا
قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت
پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست
انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر
تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا
آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی