بزدار حکومت نے صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کیلئے بڑا پروگرام لانچ کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا وزیراعلیٰ آفس میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خدمت ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری بلدیات نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ عوام کی خدمت کیلئے شاندار پروگرام ہے۔اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی۔عثمان بزدار
عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے جس سے صوبے کی عوام کا فائدہ ہوگا۔’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طورپر3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جائے گا۔سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا۔درختوں اور کھمبوں سے لٹکے ہوئے بینرز اور وال چاکنگ ختم کی جائے گی۔خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیاجائے گا۔دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی سیوریج پائپ صاف کئے جائیں گے او رکھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کئے جائیں گے۔تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اوردیگر عمارتوں پر رنگ وروغن اور صفائی ہوگی۔پارکس،گرین بیلٹس،راؤنڈ اباؤٹ اور چوکوں کی بیوٹیفکیشن پر توجہ دی جائے گی۔دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو شریک کیا جائے گا۔عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا۔فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے پروگرام کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی ہوگی۔عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جز وہے۔عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہمارا نصب العین ہے۔عوام کے مسائل کا فوری ادراک اور فوری حل کسی بھی فلاحی ریاست کا فرض ہے۔حکومت پنجاب اپنے اس فرض سے غافل نہیں۔ حکومت عوام کی خدمت کے عزم کو پورا کرنے کے لئے تمام سروسز کو عوام کی دہلیز پر لے جارہی ہے۔’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام سے عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ”اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے۔شہری ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔عوام کی شکایات کیلئے ڈیش بورڈ بھی تیار کیاگیاہے۔ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یاڈویژن کی انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیاجائے گا اور اس ضمن میں شہریوں کے فیڈبیک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔”خدمت آپ کی دہلیز پر“پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر کو حل کرنا ہے۔
وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان
حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا
جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار
جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی
وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا