بزدار کے گرد گھیرا تنگ، بزدار کے سابق پی ایس کی طلبی کا نوٹس جاری

0
25
buzdar

بزدار کے گرد گھیرا تنگ، بزدار کے سابق پی ایس کی طلبی کا نوٹس جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

عثمان بزدار کی کرپشن کے ثبوت سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد ادارے متحرک ہو گئے ہیں، اب اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کے سابق پی ایس طاہر خورشید کو طلب کر لیا ہے، طاہر خورشید پر رشوت کا الزام ہے اور اسے چھ جولائی کو طلب کیا گیا ہے، طاہر خورشید نے مبینہ طور پر سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کی، ان پر افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کے لیے بھی پیسے لینے کا الزام ہے۔ طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے ان پر اور وسیم طارق پر پراجیکٹ کے اضافی فنڈزکی منظوری کے لیے بھی کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

عثمان بزدارکی بےنامی جائیداد کی تفصیلات:15 ارب کی کرپشن کیسےکی؟

بزدار کی کرپشن پر عمران خان "چپ” کیوں تھے؟

عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

قبل ازیں اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمدخان بزدار کے جنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس کو اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتار کرلیاہے۔ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس ڈیرہ غازیخان میں تعیناتی کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث رہا ہے جہاں پراس نے اس حد تک کرپشن کی کہ کاغذات میں کروڑوں روپے کی سکیمں مکمل ہیں لیکن فزیکلی طورپران سکیموں کا زمین پر کہیں بھی وجود نہیں ہے اور اِدھر مظفرگڑھ میں 134 ترقیاتی اسکیموں کی جانچ پڑتال کے دوران بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر مقدمات درج کیے گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ہم نے کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی،2019 میں پنجاب اسمبلی کو پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کیطرح خودمختار بنانے کیلئے اقدامات کیے،آج اختیارت محدود کر نے کیلئے حکومت جو کچھ کر رہی ہے میڈیا کے سامنے ہیں۔

قبل ازیں گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب عثمان بزدار کیخلاف انکوائری سے متعلق جواب مانگ لیا، عثمان بزدار نے درخواست میں کہا کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کرلی ہے،متعلقہ اداروں سے اس بارے میں پوچھتا ہوں تو وہ تعاون نہیں کر رہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنسوں میں متعدد الزمات لگائے،عدالت چیف سیکریٹری پنجاب،اینٹی کرپشن حکام کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے

Leave a reply