بزدار کی جگہ کون آئے گا وزیراعلیٰ،ن لیگ میں سے نیا نام سامنے آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ترین گروپ سامنے آیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
علیم خان بھی ترین گروپ سے ملے اور بزدار کی تبدیلی کی تحریک میں شامل ہو گئے، اپوزیشن جماعتیں بھی بزدار کی تبدیلی کی تحریک میں شامل ہو گئی ،وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے کو آدھا مانا اور کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد بزدار کو ہٹا دیں گے لیکن اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن بزدار کی فوری تبدیلی چاہتی ہیں، پرویز الہیٰ کو اپوزیشن جماعتوں نے یقین دہانی کروائی کہ انہیں وزیراعلیٰ بنا دیا جائے تو وہ اپوزیشن کی حمایت کریں ،جس کےبعد پرویز الہی بھی حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں
باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب میں بزدار کا جانا بھی ٹھہر گیا ہے، بزدار کے جانے کے بعد پنجاب کے دو اہم نام وزیراعلیٰ کے طور پر سامنے آئے ہیں ، چودھری پرویز الہیٰ کو حکومت بھی عدم اعتماد کے بعد وزیراعلیٰ بنانے پر راضی ہے تا ہم چودھری پرویز الہیٰ کہتے ہیں پہلے بنائیں، اپوزیشن بھی چاہتی ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ بنیں، آصف زرداری کی بھر پور کوشش ہے کہ ق لیگ کو وزارت اعلیٰ ملے ،
وزارت اعلیٰ کے لئے دوسرا نام ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان کا سامنے آ رہا ہے،ملک احمد خان ن لیگ کے ترجمان رہ چکے ہیں، ملک احمد خان کا تعلق قصور سے ہے اور وہ سلجھے ہوئے رکن اسمبلی ہیں، ن لیگ میں سے اگرچہ حمزہ شہباز کے ترجمان نے دو روز قبل کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہوں گے لیکن دوسری جانب ن لیگ میں سے ہی ایک گروپ نے ملک احمد خان کو حمزہ شہباز کی بجائے ملک احمد خان کے نام پر مشاورت شروع کی اور ملک احمد خان کا نام فائنل کر لیا، ہے، شہباز شریف کے وزیراعظم ہونے کی صورت میں پنجاب میں حمزہ شہباز کو وزیراعلییٰ نہیں بنایا جائے گا، پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی سیٹ پر اپوزیشن کی حمایت کرے گی اور کوشش کرے گی کہ پرویزالہیٰ ہی وزیراعلیٰ بنیں اگر پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ کے طور پر نہ آ سکے تو پیپلز پارٹی ملک احمد خان کو سپورٹ کرے گی
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری
واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار
تمام اختیارات وزیراعظم کو دے دیئے گئے،شیخ رشید کا دعویٰ
عمران خان نےدیرکردی،نسلی دوست ساتھ کھڑاہوتاہے،شیخ رشید کا چودھری برادران کو پیغام
تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،شاہد خاقان عباسی
حیرت ہے اپوزیشن کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی،چودھری شجاعت
صرف عدم اعتماد نہیں ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا،وزیراعظم
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
مونس الہیٰ کے مطالبے پر پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے
پنجاب کی مجبوری ہے، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ضروری ہے، لاہور میں بینر لگ گئے