بزدار سے ملاقات کرنیوالے اراکین کیخلاف ن لیگ کا بڑا ایکشن

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کا اعلان کردیا ،پارٹی سے نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں

پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی .فاٹف کی ووٹنگ میں غیرحاضر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمان کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں،فاٹف ووٹنگ کے دوران نہ آنے والے پارٹی ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ،راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

سینٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے ،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا

بزدار تو بڑا کھلاڑی نکلا، ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،پنجاب کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

Leave a reply