بزدار نہیں جا رہا،جہانگیر ترین بارے وزیراعظم نے کیا بڑا دعویٰ

بزدار نہیں جا رہا،جہانگیر ترین بارے وزیراعظم نے کیا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوبرز کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی،یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے،اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہو گا،اپوزیشن کو بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑے گا، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے،فوج پاکستان کے ساتھ ہے، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دیں گے ،غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں،اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں،اپوزیشن والے ہمارے اراکین کو 15 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے ،

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ،بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے،مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا، اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے، اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے، نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچھا،امریکہ اور بھارت کا نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کا مخالف ہوں ،یورپی یونین کے سفیر نے بیان دیکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی،آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی یوم نسواں کے حوالے سے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور کو سزا نہ دینے اور کمزور کو سزا دینے سے معاشرہ تباہ ہوتاہے، یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا ،طاقتور چوری کرکے لندن میں بڑے بڑے محلات خرید لیتا ہے، سائیکل چوروں کوہم جیلوں میں ڈال دیتے ہیں،مشرف نے بھی گھٹنے ٹیک کر این آر او دے دیا، آپ کے سامنے جو آدمی کھڑا ہےوہ کبھی این آراونہیں دے گا،چوروں کا ٹولہ جوبھی کر لے،میں تیارہوں، میچ کھیلنے والا کپتان ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثر خواتین کوان کاحق نہیں ملتا، مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے، خواتین کی تعلیم پرتوجہ نہیں دی گئی، میری کامیابی کے پیچھے میری والدہ تھیں، والدہ مجھے ہوم ورک نہ کراتیں توکبھی پڑھ نہ سکتا، پی ٹی آئی نے خواتین کوبااختیاربنانے کیلئے دل سے کام کیا،احساس پروگرام کا 98 فیصد پیسہ خواتین کوملتاہے، لڑکیوں کولڑکوں کی نسبت زیادہ وظائف دیئے، جب تک خواتین کوتعلیم نہیں دیں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو بااختیار بنانے کو معاشی ترقی میں اہم کردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان کی مختلف شعبوں میں شراکت داری یقینی بنانے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حضرت محمدۖ ﷺکی اہلیہ حضرت خدیجہ کا بطور تاجر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت کہیں بھی خواتین کے کار وبار کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ انہوں نے خواتین انٹر پرینور پر زور دیا کہ وہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں اور عالمی منڈیاں تلاش کریں۔انہوں نے عوامی مقامات پر خواتین کی آزادی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ احسن انداز میں اور کسی سماجی دبائو کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح خواتین کے حقوق کے عظیم علمبردار تھے، انہوں نے ہمیشہ خواتین کو قومی دھارے میں شمولیت کی حمایت کی کیونکہ وہ آبادی کا نصف سے زائد ہیں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا دن منانے کا مقصد ان کے ترقی کے عظم کا اعادہ کرنا اور ان کو درپیش چیلنجز کو نمٹنے کو عملی شکل دینا ہے۔

ایک طرف عورت مارچ تو دوسری جانب حیا ڈے ،تحریر:عفیفہ راؤ

عورت مارچ اور چند حقائق تحریر : راجہ حشام صادق

اسلام، حجاب اور عورت مارچ .تحریر:حسن ساجد

حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی حامی خواتین پر طنز

سب سے زیادہ عورتوں کا ریپ دنیا کے چودہ ممالک میں لیکن عورت مارچ پھر بھی پاکستان میں

عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ ‌دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.

عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے

ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری

‏شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

تحریک طالبان پاکستان نے”عورت مارچ” کا ذمہ دارفارن فنڈڈ میڈیا کی بجائے سرکاری اداروں کو ذمہ دارقراردیا

عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟

باغی ٹی وی”عوام کو”عورت مارچ” کےفوائد نہیں بتاتا:ہمیں یہ منظورنہیں:”عورت مارچ "کی آرگنائزرکاموقف دینے سے انکار،

میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں

عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں‌

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”

عورت مارچ کا توڑ،مذہبی جماعتوں نے 8 مارچ کو پیغام شرم و حیا ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

بلاول عورت مارچ کی قیادت کرے گا،وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے، شیخ رشید

عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری

حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات

عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

Comments are closed.