Category: لاہور

  • شہباز شریف کا فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا، ریکارڈ کردہ بیان میں حیرت انگیز انکشافات

    شہباز شریف کا فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا، ریکارڈ کردہ بیان میں حیرت انگیز انکشافات

    شہبازشریف اور ان کے بیٹوں کیلئے منی لانڈرنگ کیس میں‌ درپیش مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اوراس کے بیٹے نے بطور وعدہ معاف گواہ بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ ملزم نے سلمان شہباز کیلئے 60 کروڑ روپے کا کالا دھن سفید کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے.

    باغی ٹی وی نے مشتاق چینی کے بیان کی کاپی حاصل کی ہے جس کے مطابق مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ
    کروڑوں روپے قرض کے فرضی معاہدے کیے گئے، میں‌ شہباز شریف کے بیٹوں‌ حمزہ اور سلمان شہباز کے ساتھ 2005 سے کاروبار کر رہا ہوں. سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی بنانے کیلئے 2 فرضی معاہدے کیے. ایک معاہدہ میرے، دوسرا میرے بیٹے کے ساتھ کیا گیا، معاہدوں کے مطابق سلمان شہباز کو 61 کروڑ قرض دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو رقم سلمان شہباز کو ٹرانسفر کی وہ انہی کی تھی، دونوں معاہدے فرضی تھے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، سلمان شہباز نے 10 کروڑ ہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے، ہم پیسہ وائٹ ہو جانے کی لالچ میں کام کرتے رہے، مجھے اپنے گناہ کا احساس ہے، قانون کی مدد کیلئے تمام حقائق پر مبنی بیان دیا، جرم سرزد ہوا، معافی دی جائے۔

    شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اوراس کے بیٹے نے اعترافی بیانات میں کہا ہے کہ رمضان شوگرملز کے چیف فنانشل افسر نے انہیں سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کا کہا۔ اس مقصد کے لئے مشتاق چینی، اس کی کمپنی اور بیٹے کے اکاوئنٹ استعمال ہوئے۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ معاملے کو قانونی رنگ دینے کےلئے سلیمان شہباز کو ساٹھ کروڑ روپے قرض دینے کے دو فرضی معاہدے تیار کئے گئے۔ نیب نے مشتاق چینی کو اپریل میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں پہلی پیشی پر ملزم نے شریف خاندان کی ملازمت کی تردید کی تھی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے کہا کہ مشتاق اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ میں بھی 2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی. میرے اکاؤنٹ میں یہ رقم سلمان شہباز کے سی ایف او نے بھجوائی جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے. سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی. کمپنی سے 10 کروڑ بذریعہ چیک پہلے میری کمپنی میں منتقل کیے گئے، 10 کروڑ کے چیک سلمان شہباز نے کاٹ کر عثمان کے حوالے کر دیئے، میری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے سلمان شہباز کے ملازم طاہر نقوی کےکمپنی سے ٹرانسفر ہوئے۔

    مشتاق چینی نے کہا میں نے بینک الفلاح سمیت متعدد بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے، بینک الفلاح کے منیجر عبدالقیوم کے ساتھ اسی وجہ سے تعلق بن گیا، عبدالقیوم کا بیٹا قاسم قیوم بھی منی چینجر کا کام کرتا تھا، اس سے بھی تعلق بن گیا، 2014 میں شہباز شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان نے سلمان شہباز کیلئے 60 کروڑ کی رقم کرنے کا کہا، میں نے کہا اتنی بڑی رقم دے نہیں سکتا، جیسے جیسے رقم میرے اکاؤنٹ میں آتی رہی، سلمان شہباز کے چیک کاٹ کر دیتا رہا۔

    واضح رہے کہ مشتاق چینی کے اس بیان میں‌ حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں‌ جس سے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں‌ کیلئے مزید بڑی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں‌ اور ان کے لئے مزید مسائل کھڑے ہوں‌گے.

  • حمزہ شہباز کے فرنٹ مین کے بیان کے بعد عدالت میں طبیعت خراب

    حمزہ شہباز کے فرنٹ مین کے بیان کے بعد عدالت میں طبیعت خراب

    حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی کی عدالت میں طبیعت خراب ہو گئی

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز اورسلما ن شہباز کےفرنٹ مین مشتاق چینی کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا ہے، دوران سماعت کمرہ عدالت میں مشتاق چینی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد عدالت نے مشتاق چینی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی اور عدالت نے حکم د یا کہ مشتاق چینی کامیڈیکل چیک اپ کرایاجائےاورضرورت پڑنےپراسپتال منتقل کیاجائے،اس سے قبل مشتاق چینی نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سے متعلق بیان قلمبند کرایا مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے روبرو بیان قلمبند کرایا ،مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق بھی شہبازشریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے ،مشتاق چینی کو نیب نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کے طور پر گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی بھاگ رہے تھے.

    حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری مل گئی، آج ہوں گے جیل سے باہر

    قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر

    مشتاق چینی نے عدالت میں کہا کہ اپنےگناہ کااحساس ہے،قانون کی مدد کیلئےحقائق پرمبنی بیان دیا،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کےاکاؤنٹ میں ٹرانسفرکیے،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائےقرض تیارکرائے،ایک معاہدےمیں لکھا گیاکہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرےاورمیرے بیٹے یاسرمشتاق کےمابین لکھاگیا، یہ دونوں معاہدےفرضی تھے،حقیقت سےکوئی تعلق نہیں،شہبازشریف فیملی کےسی ایف او نے 60 کروڑمنتقل کرنےکا کہا، ہم کاروباراورپیسہ وائٹ ہونےکی لالچ میں کام کرتےرہے، معاہدے کےتحت میرے بیٹےنے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا.

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

     

  • وزیراعظم عمران خان کو بڑا صدمہ

    وزیراعظم عمران خان کو بڑا صدمہ

    وزیراعظم عمران خان کے لئے بڑا صدمہ، وزیر اعظم عمران خان کے ماموں وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مامون ہمایوں زمان خان وفات پا گئے ہیں ، ان کا نماز جنازہ آج شام 6 بجے زمان پارک لاہور میں ادا کیا جائے گا. وزیراعظم عمران خان نے ماموں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، تحریک انصاف کے دیگر پارٹی رہنماوں نے بھی افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کی ہے، مرحوم کی نمازجنازہ میں وزیراعظم سمیت دیگر حکام کی آمد متوقع ہے.

    ہمایوں زمان خان سابق کرکٹر بھی رہے، 1957،58 میں قائداعظم ٹرافی میں سیمی فائنل میچ میں‌ ہمایوں زمان خان نے کراچی کے خلاف ایک میچ میں 69 سکور پر چار کھلاڑی اور دوسرے میں 32 سکور پر پانچ کھلاڑی آوٹ کئے تھے. پنجاب یونیورسٹی کے خلاف لاہور اے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے 1970 میں 151 کا ہائی سکور کیا. ہمایوں زمان مرزا 1936 میں پیدا ہوئے.

  • چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    چیئرمین نیب کے خلاف مبینہ طور پر الزام لگانے والی طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پر سماعت ہوئی

    خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی . نامزد ملزم طیبہ گل اور فاروق نول نیب عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے آئندہ سماعت پرملزموں کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تو طیبہ گل نے کہا کہ ہمیں ریفرنس کی کاپیاں آج ہی فراہم کی جائیں ،جس پر عدالت نے ریمارکس دیا کہ پہلے یہ دیکھ لیں ریفرنس کی کاپیاں مکمل ہیں یا نہیں پھر آپکو دیں گے، طیبہ گل نے عدالت میں استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں ضمانت دائرکرنا ہے لہذا آج ہی کاپیاں فراہم کی جائیں،جس پر عدالت نے طیبہ گل کے اصرار پر آج ہی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی .

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    واضح رہے کہ نیب نے چیئرمین نیب، دیگر اداروں کے نام پر فراڈ کرنے والےگروہ کیخلاف ریفرنس دائرکر رکھا ہے

    چیرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو طلب کیا تھا.ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ نے چیرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کیا ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا ،ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے ،.

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے .

  • بلاول کی مریم سے ملاقات، حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کب شروع ہو گی، اہم خبر آ گئی

    بلاول کی مریم سے ملاقات، حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کب شروع ہو گی، اہم خبر آ گئی

    پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی میں‌ پیش کردہ بجٹ منظوری سے روکنے کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز میں‌ اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں‌ ہر صورت اس بجٹ کو پاس ہونے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا ہے. بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی دعوت پر جاتی امراء پہنچی تھیں جبکہ اس موقع پر پارٹی کی سینئر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اس اہم ملاقات کے دوران مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری نے میثاق جمہوریت کو اس کی روح کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور کہا گیا کہ آئین، پارلیمان، عوام، اپوزیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت ہر اختلافی آواز پر حکمران حملہ آور ہیں۔ نئے پاکستان کے نام پر ہونے والا فراڈ قوم کو مزید برداشت نہیں، قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، اسے مایوس نہیں کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ میں بجٹ کو منظور ہونے سے روکیں گے . بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر نواب شاہ میں جلسہ ہوگا اور وہیں سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی. ملاقات کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں‌ کا کہنا تھا کہ
    موجودہ حکومتی انتظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ایک سازش کے تحت اپوزیشن لیڈروں‌ کی گرفتاریاں‌ کی جارہی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا بجٹ تبدیل کرے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں نہ پیسا جائے بلکہ انہیں‌ ریلیف ملنا چاہیے. اگر یہ حکومت اپنا بجٹ تبدیل نہیں کرتی تو پھر پیپلز پارٹی اپنا بجٹ پیش کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے ہمیں‌ مل کر جدوجہد کرنا ہو گی.

  • بلاول بھٹو مریم نواز سے ملاقات کے بعد لاہور میں‌ کس سیاستدان کی رہائش گاہ پہنچ گئے؟ اہم خبر آ گئی

    بلاول بھٹو مریم نواز سے ملاقات کے بعد لاہور میں‌ کس سیاستدان کی رہائش گاہ پہنچ گئے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے اہم رہنما اعتزاز احسن سے بھی ملاقات کی ہے. وہ مریم نواز سے ملاقات کے بعد بیدیاں‌ روڈ پر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں‌ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں، ملک کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے جاتی عمرہ میں مریم نواز سے ملاقات کی اور اس دوران حکومت کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیاگیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق اس موقع پر مریم نواز نے قمر الزمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا کی. اس دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں حکومت کےخلاف جدوجہد پر اتفاق ہوا،بجٹ کے متعلق مشترکہ عملی کےلئے اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ملاقات میں اتفاق کیاگیا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں‌ میں خوشی کی لہر

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں‌ میں خوشی کی لہر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں‌ رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے شدید گرمی پڑ رہی تھی اور درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہا تاہم آج پنجاب کے مختلف شہروں میں‌بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پنجاب کے شہر لاہور میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس کے گرمی سے پریشان شہر یوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ لاہور کے علاقوں مال روڈ ،ہال روڈ ،قلعہ گجر سنگھ ،جیل روڈ ،وحدت روڈ ، ٹاون شپ اور جوہر ٹاﺅن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے ۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ہارون آباد ،فورٹ عباس ،ننکانہ ،شیخوپورہ ،سانگلہ ہل ،مانا نوالہ، حافظ آباد، مریدکے، کامونکے، گوجرانوالہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے. گزشتہ روز مغرب سے پہلے ہی تیز ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا اور کچھ دیر کیلئے اندھیرا سا چھایا رہا.

  • واپڈا کی غفلت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    واپڈا کی غفلت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    لاہور تحصیل رائیونڈ

    لاہور:
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوبتیاں گاؤں کے علاقے محلہ انصاریاں والا میں زیر تعمیر تین منزلہ عمارت سے گزرتی الیون کے وی تاروں کو چھونے سے عابد نامی نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔

    پچیس سالہ عابد نامی نوجوان مزدوری کے لیے ارشد نامی شخص کے گھر زیر تعمیر مکان پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ الیون کے وی کی تاروں سے لگ گیا ۔ مین تاروں میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے عابد کو فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔

    اہل محلہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عابد کی ہلاکت لیسکو واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ محلے سے گزرتی تاروں پر حفاظتی انتظامات کیلئے متعدد بار ایس ڈی او علاقہ نواب صاحب سرکل اور ایکسین رائیونڈ کو آگاہ کیا گیا مگر متعدد بار کہنے کے باوجود ایس ڈی او اور ایکسین رائیونڈ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی تاہم چوکی شیر شاہ پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے متوفی عابد کی ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے .

  • پھانسی قبول کر لیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، بلاول نے دبنگ اعلان کر دیا

    پھانسی قبول کر لیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، بلاول نے دبنگ اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم پھانسی توقبول کرتے ہیں لیکن اپنےاصولوں سے پیچھےنہیں ہٹتے،بہت جلد عوامی مہم شروع کر رہے ہیں

    بلاول کل کریں گے مریم سے رائیونڈ میں ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پیپلزپارٹی کوجیل بھیج دولیکن کسی صورت اپنامؤقف نہیں بدلیں گے ،بلاول نے مزید کہا کہ وفاق صوبوں کے وسائل پر ڈاکے ڈال رہا ہے ،پاکستان کے سب بڑے صوبے کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، یہ صوبوں کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے،بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نالائق حکومت کا نالائق وزیراعلیٰ،جسے ہاتھ ملانانہیں آتا حکومت کیا چلائے گا .پنجاب کےغریب عوام ان کی نالائقی کابوجھ اٹھائیں گے،پنجاب کا کسان، بزرگ پنشنر ان کی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ اٹھائےگا.

    بلاول اور مریم ملاقات سے متعلق عمران خان نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بہت جلد عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، پیپلزپارٹی اس معاشی دہشتگردی کو برداشت نہیں کرے گی،احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں .پیپلزپارٹی جھکنےوالی،ڈرنےوالی جماعت نہیں ہےعوام دشمن بجٹ کو نہیں مانتے.

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

    بلاول نے مریم نواز کی دعوت پر بھی بات کی اور کہا کہ مریم نواز نے ہمیں دعوت دی ہے کل مریم کی دعوت پر رائیونڈ جائیں گے. عوام دشمن حکومت کو روکنا ہے.

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    بلاول کی پریس کانفرنس کے موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ بھی ان کے ہمراہ تھے

  • لاہوریوں کے لئے ایک اور بری خبر،میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ

    لاہوریوں کے لئے ایک اور بری خبر،میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ

    میٹرو پر سفر کرنے والوں کے لئے اچھی خبر نہیں ہے. حکومت نے میٹرو کرایوں میں اضافہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس لاہور اور پنڈی کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے.بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا .کرایوں میں اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی .پنجاب حکومت میٹرو بسوں پرسالانہ9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی، بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی .پنجاب حکومت نے جاری منصوبوں پرسبسڈی بھی کم کردی.

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میٹرو بس پر سبسڈی ختم کرنے کا حکم دیا تھا .

    واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .