توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ سی سی پی او لاہور
کپٹیل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن عامہ کا قیام لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔اس حوالے سے ہر پولیس افسر اور اہلکار امن عامہ کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ شہریوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین، بچوں، بوڑھوں اور معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ پولیس کا متعلقہ سٹاف مارکیٹوں، تجارتی مقامات،سڑکوں، چوراہوں اور شاہراؤں پر ٹرانسپورٹ کی روانی کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کے روزمرہ معاملات زندگی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

سی سی پی او لاہور نے واضح کیا کہ کسی کو سڑکیں،عوامی مقامات اور چوک بلاک کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

Shares: