سی سی ٹی وی پر کپڑا ڈال کر تھانے میں "پارٹی”،انکوائری پر ایس ایچ او خاتون اہلکار سمیت معطل

یہ ہے لاہور پولیس، سی سی ٹی وی کے آگے کپڑا ڈال کر تھانے کے اندر پارٹیاں، ڈی آئی جی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہئوے ایس ایچ او کو خاتون اہلکار سمیت معطل کر دیا

واقعہ لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن میں پیش آیا ،واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانے میں لگے سی سی ٹی وی پر کپڑا ڈال دیا گیا ہے، جب سی سی ٹی وی پر کپڑا ڈالا گیا تو ڈی آئی جی مانیٹرنگ آفس نے فوری رپورٹ کی، واقعہ کی انکوائری ہوئی تو ڈی آئی جی اپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فیصل ٹاون یاسر چیمہ کو معطل کر دیا ہے ایس ایچ او کے ساتھ تھانے میں تعینات لیڈی سب انسپکٹر مہوش کو بھی معطل کردیا گیا ہے

دوسری جانب تھانے میں لگے کیمرے پر کپڑا ڈالنے پر شہریوں نے بھی تعجب کا اظہار کیا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ کون سی پارٹی کر رہے تھے جس میں کیمرے کے اوپر کپڑا ڈالنا پڑا

https://twitter.com/anoosha_ashfaq/status/1496094617082920961

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی پر پردہ لگا کے لاہور پولیس تسی گریٹ ہو ۔

واقعہ پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے سالگرہ منانے کے لئے کیمرے پر پردہ ڈالا تا ہم دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایس ایچ او کے ساتھ تھانے میں ایک نام نہاد صحافی موجود ہے ، یہ صحافی ایس ایچ او کا ٹاؤٹ ہے اور تھانے کی حدود میں موجود منشیات کے اڈوں، قحبہ خانوں سے بھتہ لیتا ہے اور پھر پولیس والوں کو بھی حصہ دیتا ہے

مریم نواز کی اسلام آباد سے خصوصی ویڈیو وائرل،

تیسری بیوی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے..عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل،صارفین برس پڑے

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی،میرا بھی تعلق رہا،ہانیہ خان

Shares: