چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

0
31
چیئرمین-نیب-کیخلاف-توہین-عدالت-کی-درخواست،سپریم-کورٹ-نے-فیصلہ-سنا-دیا #Baaghi

چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست نا قابل سماعت ہے، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اپیل وفاقی وزیر خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر دائر کی گئی تھی ،درخواست گزار نے کہا کہ تین ماہ میں انکوائری مکمل نہ کرکے نیب نے توہین عدالت کی، عدالت نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ انکوائری مکمل نہ ہونے پر توہین عدالت لگے گی؟ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں خود کہا ہے کہ ان کی توہین نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کیسے کہہ دے کہ توہین عدالت ہوئی ہے؟

عدالت نے کہا کہ قانون نے ٹرائل مکمل کرنے کیلئے کتنا وقت مختص کیا اور کتنے مقدمات میں عمل کیا گیا؟ وفاقی وزیر کے خلاف کوئی ذاتی عناد تو نہیں؟ جس پر درخؤاست گزار نے کہا کہ میرا ذاتی عناد نہیں عوامی مفاد کیلئے کیس دائر کیا، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکا ذاتی مسئلہ نہیں تو ان پرسن کیوں پیش ہو رہے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم نیب کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے،عدالت نے کہا کہ آپ کو ایکسپوز نہیں کرنا چاہتے لیکن آپ نے کیس کی تیاری نہیں کی عدالت کسی کے کہنے پر سیاسی رہنما یا وفاقی وزیر کے خلاف نیب کو انکوائری کا حکم نہیں دےسکتی،

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا جبکہ نیب ملتان کو بھی ان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق زیرالتوا درخواست کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیا لیکن نیب ملتان نے انکوائری اب مزید کارروائی کے لیے نیب لاہور کو بھجوا دی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ انکوائری کی پیش رفت سے بھی آگاہ نہیں کیا جارہا۔ دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عدالت مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم بھی دے۔خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

Leave a reply