چینی سکینڈل ،جہانگیر ترین مشکل میں،چھاپہ پڑ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی سکینڈل پر مسابقتی کمیشن نے چھاپہ مارا ہے
مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ مین کہا گیا کہ مسابقتی کمیشن نےلاہورمیں ایک شوگرمل کے ہیڈ آفس پرچھاپا مارکر رکارڈ قبضے میں لے لیا،پی ایس ایم اے کے عہدیداران ممبرملزکے درمیان وٹس ایپ میسجز،خطوط ،ای میلز کا رکارڈ قبضے میں لیاتھا،
اعلامیہ کے مطابق رکارڈ سے پی ایس ایم اے اورشوگرمل گروپ کے سینیرآفیشل کے درمیان ای میلزکے تبادلے کا سراغ بھی ملا، شوگرملز،ضلع کی سطح پر شوگراسٹاک پوزیشن،گنے کی کرشنگ کی مقدار،چینی کی پیداوار،ریکوری کا تناسب مل گیاڈیٹا میں چینی کی گزشتہ پیداوار،چینی فروخت کی مقدار اور اس کا تناسب بھی موجود ہے،
دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسابقتی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کی شوگر ملز جمال دین والی کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے
ذرائع کے مطابق کمیشن نے یہ کارروائی 14 ستمبر کو شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دفتر سے لئے گئے ریکارڈ کی روشنی میں کی۔ شوگر ملز کے سینئر اہلکار سے ہدایات ملنے کے شواہد ملے تھے۔
شوگر ملز کا سینئر اہلکار چینی بحران کے دوران مسلسل شوگر ملز ایسوسی ایشن سے رابطے میں رہا۔ شوگر ملز کے مالک پہلے ہی بیرون ملک جا چکے ہیں۔
گزشتہ روز جہانگیر ترین نے ایف آئی اے طلبی کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا تھا۔ تفصیلی جواب کے ہمراہ 11 والیمز 1400 صفحات پر مبنی دستاویزات بھی ایف آئی اے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیئے گئے تھے۔
جہانگیر ترین کے تفصیلی جواب میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز 12 ہزار سے زائد افراد کو براہ راست جبکہ 50 ہزار سے زائد کاشت کاروں، ٹرانسپورٹرز اور کاشت کاری کے شعبہ سے منسلک محنت کش افراد کو بلواسطہ روزگار فراہم کر رہی ہیں۔
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 سال کے دوران جے ڈی ڈبلیو نے گنے کے کاشت کاروں کو 81 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں شفاف انداز میں بینکنگ چینلز کے ذریعے کیں۔ یہ اس دوران خریدے گئے کل گنے کا 98 اعشاریہ 5 فیصد بنتا ہے۔
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا شمار پاکستان کی کسی بھی صنعت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداروں میں ہوتا ہے۔ مذکورہ ملز سالانہ تقریبا 15 ارب روپے کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کراتی ہیں۔
واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار
وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔
خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا
سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا