چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

0
626
dr javede akram

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 10 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن زاہدہ اظہر، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شاہدہ فرخ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پروفیسر ساجد مقبول، پروفیسر طاہر مسعوداحمد، شاہد امتیاز و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے 9ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام منٹس کی منظوری دی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے 9 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی۔اجلاس کے دوران سینڈیکیٹ ممبران کی جانب سے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو چلڈرن ہسپتال لاہور کی بہتری کیلئے بہترین کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پروفیسر ریاض اور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے درمیان موروثی بیماریوں بارے ریسرچ کا ایم او یو بھی طے پایا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران اکیڈمک کونسل کے 11 ویں اجلاس کے تمام فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر تعمیر کمپلیکس پر جاری پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے افسران نے اس حوالے سے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران بریفنگ بھی دی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پروفیسر آف جنیٹکس کی پوسٹ کی منظوری کے علاوہ مختلف سٹیٹوٹری پوزیشنز کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی پوسٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور کی کوالٹی اینڈ پرفارمینس اسیسمنٹ رپورٹ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروا یا گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال آنے والے مریضوں کے سماعت کے آلے کے علاوہ کوکلیئر پلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب چلڈرن ہسپتال لاہور میں مزید بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کو پیپرلیس بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی قیادت میں چلڈرن ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور بچوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے دنیا کا دوسرا جبکہ ایشیاء کا پہلا بڑا ہسپتال ہے۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

Leave a reply