چین میں لوگ اب بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس چین پھیلا اور دنیا بھر میں تباہی مچا دی، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو ایک سال ہونے والا ہے چین نے وائرس پر قابو پا لیا تا ہم ابھی تک چین میں لوگ وائرس سے خوفزدہ ہیں

کورونا وبا کا پھیلاؤ قریب ایک برس قبل چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا۔ اب ایک سال بعد ووہان میں عام لوگوں کی زندگی معمول کی جانب بڑھ رہی ہے لیکن اکثریت ابھی بھی کورونا وائرس کی وبا سے خوفزدہ ہیں ۔ ووہان میں لوگ خریداری میں پھر سے دلچسپی لینا شروع ہو گئے ہیں۔ ووہان میں ان دنوں موسم خاصا سرد ہو چکا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ووہان میں کرونا وبا کی ایک نشانی اب بھی لوگوں میں موجود ہے اور وہ چہرے پر ماسک کی موجودگی ہے۔ ووہان سے باہر کی دنیا کے کئی ممالک میں ابھی تک اس وبا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اب اس وبا کی ویکسین بھی دریافت کر لی گئی ہے۔ اس کے اثرات اگلے برس ہی سامنے آئیں گے لیکن ووہان کے بعض شہریوں کو یقین ہے کہ وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کا امکان کم ہے۔

ووہان کے عام لوگوں کو یقین ہے کہ اگر وبا دوبارہ سے پھیلتی ہے تو انہیں معلوم ہے کہ اس کو کنٹرول کس انداز میں کرنا ہے اور ویسے بھی ہر شہری حکومتی ضوابط پر عمل درآمد کرنا جانتا ہے۔

ووہان میں شہریوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، کرونا لاک ڈاؤں کے مکمل خاتمے کے بعد شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا، چینی شہریوں کی جانب سے مختلف پارٹیز کا انعقاد کیا گیا،کرونا کے خاتمے پر چینی شہریوں نے جشن منایا، باربی کیو پارٹیز کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا کے خاتمے کے بعد چینی شہریوں نے پہلی بار پارٹیوں کا انعقاد کیا جس میں سماجی فاصلے اور کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا

چین کے صوبے ووہان میں نائیٹ کلب بھی کھل چکے ہیں،تعلیمی ادارے بھی کھل چکے ہیں اور معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں.

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

Leave a reply