چین کے نائب صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

0
33

چین کے نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد واپس چین روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں لاہور سے رخصت کیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب صدر پاکستان کےد ورے پر آئے ہوئے تھے انہوں نے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام‌آباد کا دورہ کیا وہاں حکام سے ملاقاتیں کیں بعد ازاں لاہور آئے،.آج وہ دورہ مکمل کر کے چین واپس روانہ ہو گئے ہیں. چین کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشکور ہوں .وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کر کے دلی خوشی ہوئی ہے ، چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،دونوں بھائیوں کے درمیان پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں، تیمور بھٹی، آشفہ ریاض، عنصر مجید خان نیازی، سمیع اللہ چوہدری، حافظ ممتاز احمد، ہاشم ڈوگر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا . نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں‌ ہوئی جس میں حکومتی اراکین، غیر ملکی سفراء نے شرکت کی .صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازا .

واضح رہے کہ چین کے نائب صدر وام کی شن پاکستان پہنچے تو نورخان ائیر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکا استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ نورخان ائیر بیس پہنچنے پر چینی نائب صدر کو ننھے منے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔دورے کے دوران چینی نائب صدر وام کی شن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے علاوہ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔چین کے نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان درینہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوستانہ اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے،چین کے نائب صدر کے اس دورے سے موجودہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی

Leave a reply